زبور 46‏:1‏-‏11

  • ‏”‏خدا ہماری پناہ‌گاہ“‏

    • خدا کے حیران‌کُن کام ‏(‏8‏)‏

    • خدا پوری زمین سے جنگیں ختم کرتا ہے ‏(‏9‏)‏

موسیقار کے لیے۔ قورح کے بیٹوں کا گیت۔ اِس گیت کو علاموت*‏ کے مطابق گایا جائے۔‏ 46  خدا ہماری پناہ‌گاہ اور طاقت ہے؛‏وہ مصیبت کے وقت فوراً مدد کو تیار ہوتا ہے۔‏   اِس لیے ہم نہیں ڈریں گے، چاہے زمین اُلٹ‌پلٹ جائے؛‏چاہے پہاڑ سمندر کی گہرائیوں میں ڈوب جائیں؛‏   چاہے سمندر گرجے اور جھاگ اُچھالے؛‏چاہے اِس میں مچی ہلچل کی وجہ سے پہاڑ لرز جائیں۔ ‏(‏سِلاہ)‏   ایک دریا ہے جس سے نکلنے والی ندیاں خدا کے شہر کو خوش کرتی ہیںیعنی خدا تعالیٰ کے عالی‌شان مُقدس خیمے کو۔‏   خدا شہر میں ہے؛ اِس شہر کو ڈھایا نہیں جا سکتا۔‏ خدا صبح سویرے اِس کی مدد کے لیے آئے گا۔‏   قومیں بھڑکی ہوئی تھیں؛ بادشاہتیں اُلٹ دی گئی تھیں؛‏لیکن خدا نے اپنی آواز بلند کی اور زمین پگھل گئی۔‏   فوجوں کا خدا یہوواہ ہمارے ساتھ ہے؛‏یعقوب کا خدا ہماری محفوظ پناہ‌گاہ*‏ ہے۔ ‏(‏سِلاہ)‏   آؤ اور اپنی آنکھوں سے یہوواہ کے کام دیکھو؛‏اُس نے زمین پر کتنے حیران‌کُن کام کیے ہیں!‏   وہ پوری زمین سے جنگیں ختم کرتا ہے۔‏ وہ کمان کو توڑ ڈالتا ہے اور نیزے کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے؛‏وہ جنگی رتھوں*‏ کو آگ میں جلا دیتا ہے۔‏ 10  وہ کہتا ہے:‏ ”‏ہار مان لو اور جان لو کہ مَیں ہی خدا ہوں۔‏ قوموں میں میری تعظیم کی جائے گی،‏ہاں، زمین پر میری تعظیم کی جائے گی۔“‏ ‏(‏سِلاہ)‏ 11  فوجوں کا خدا یہوواہ ہمارے ساتھ ہے؛‏یعقوب کا خدا ہمارے لیے محفوظ پناہ‌گاہ ہے۔ ‏(‏سِلاہ)‏

فٹ‌ نوٹس

‏”‏الفاظ کی وضاحت“‏ کو دیکھیں۔‏
یا ”‏محفوظ اُونچی جگہ“‏
یا شاید ”‏ڈھالوں“‏