زبور 146‏:1‏-‏10

  • اِنسان پر نہیں بلکہ خدا پر بھروسا

    • موت کے بعد اِنسان کے خیال مٹ جاتے ہیں ‏(‏4‏)‏

    • ‏”‏یہوواہ بوجھ تلے دبے لوگوں کو اُٹھاتا ہے“‏ ‏(‏8‏)‏

146  یاہ کی بڑائی کرو!‏* میرا روم روم*‏ یہوواہ کی بڑائی کرے۔‏   مَیں ساری زندگی یہوواہ کی بڑائی کروں گا۔‏ جب تک مَیں زندہ ہوں، مَیں اپنے خدا کی تعریف میں گیت گاؤں گا۔‏*   حاکموں*‏ پر بھروسا نہ کرو اور نہ ہی کسی اِنسان*‏ پرکیونکہ وہ نجات نہیں دِلا سکتے۔‏   اُن کا دم*‏ نکل جاتا ہے اور وہ مٹی میں لوٹ جاتے ہیں؛‏اُسی دن اُن کے خیال مٹ جاتے ہیں۔‏   وہ شخص خوش رہتا ہے جس کا مددگار یعقوب کا خدا ہےاور جو یہوواہ اپنے خدا پر آس لگاتا ہے،‏   اُس خدا پر جس نے آسمان اور زمین اور سمندراور اُن میں موجود ساری چیزوں کو بنایا ہے؛‏جو ہمیشہ وفاداری نبھاتا ہے؛‏   جو اُن لوگوں کو اِنصاف دِلاتا ہے جن کے ساتھ دھوکا ہوا ہےاور جو بھوکے لوگوں کو روٹی دیتا ہے۔‏ یہوواہ قیدیوں کو رِہائی دِلاتا ہے۔‏   یہوواہ اندھوں کی آنکھیں کھولتا ہے؛‏یہوواہ بوجھ تلے دبے لوگوں کو اُٹھاتا ہے؛‏یہوواہ نیک لوگوں سے محبت کرتا ہے۔‏   یہوواہ پردیسیوں کی حفاظت کرتا ہے؛‏وہ یتیموں اور بیواؤں کو سنبھالتا ہےمگر بُرے لوگوں کے منصوبوں پر پانی پھیر دیتا ہے۔‏* 10  یہوواہ ہمیشہ بادشاہ رہے گا۔‏اَے صِیّون!‏ تیرا خدا نسل‌درنسل بادشاہ رہے گا۔‏ یاہ کی بڑائی کرو!‏*

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏ہللویاہ!‏“‏ ”‏یاہ“‏ نام یہوواہ کا مخفف ہے۔‏
عبرانی میں:‏ ”‏میری جان“‏
یا ”‏موسیقی بجاؤں گا۔“‏
یا ”‏نوابوں“‏
عبرانی میں:‏ ”‏اِنسان کے بیٹے“‏
عبرانی میں:‏ ”‏روح“‏
یا ”‏بُرے لوگوں کی راہ کو ٹیڑھا کر دیتا ہے۔“‏
یا ”‏ہللویاہ!‏“‏ ”‏یاہ“‏ نام یہوواہ کا مخفف ہے۔‏