مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

کیا دُنیا سے غربت ختم ہو سکتی ہے؟‏

خدا غربت کو کیسے ختم کرے گا؟‏—‏متی 6:‏9،‏ 10‏۔‏

اگرچہ دُنیا میں بہت سے لوگ خوش‌حال ہیں لیکن پھر بھی بےشمار لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔‏ اِنتہائی غربت کی وجہ سے لوگوں کو بھوک اور بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے نتیجے میں ہر سال لاکھوں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔‏ خدا کے کلام میں بتایا گیا ہے کہ غربت کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے۔‏‏—‏یوحنا 12:‏8 کو پڑھیں۔‏

غربت کو ختم کرنے کے لیے ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو پوری زمین پر حکمرانی کرے۔‏ اُس حکومت کے پاس اِتنا اِختیار ہونا چاہیے کہ وہ دُنیا کے وسائل کو صحیح طریقے سے لوگوں میں تقسیم کرے اور جنگوں کا خاتمہ کرے جو کہ غریبی کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔‏ خدا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ایسی ہی عالمی حکومت قائم کرے گا۔‏‏—‏دانی‌ایل 2:‏44 کو پڑھیں۔‏

غربت کو ختم کون کرے گا؟‏

خدا نے یسوع مسیح کو پوری زمین پر حکمرانی کرنے کے لیے مقرر کِیا ہے۔‏ (‏زبور 2:‏4-‏8‏)‏ یسوع مسیح غربت اور ظلم‌وتشدد کو ختم کر دیں گے۔‏‏—‏زبور 72:‏8،‏ 12-‏14 کو پڑھیں۔‏

پاک کلام میں یسوع مسیح کو سلا‌متی کا شہزادہ کہا گیا ہے۔‏ لہٰذا وہ پوری زمین پر امن‌وسلا‌متی قائم کریں گے۔‏ اُس وقت ہر کسی کے پاس اپنا گھر ہوگا،‏ ہر کسی کو اپنی محنت کا پھل ملے گا اور کوئی بھی بھوکے پیٹ نہیں سوئے گا۔‏‏—‏یسعیاہ 9:‏6،‏ 7؛‏ 65:‏21-‏23 کو پڑھیں۔‏