مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

alfa27/stock.adobe.com

یادگاری تقریب کی مہم

یسوع مسیح جُرم اور نااِنصافی کو ختم کر دیں گے

یسوع مسیح جُرم اور نااِنصافی کو ختم کر دیں گے

 یسوع مسیح جانتے ہیں کہ جب ایک شخص کو جُرم اور نااِنصافی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اُس پر کیا بیتتی ہے۔ یسوع پر بھی جھوٹے اِلزام لگائے گئے اور اُنہیں بِلاوجہ ماراپیٹا گیا۔ حالانکہ وہ بے‌قصور تھے لیکن پھر بھی اُن پر جھوٹا مُقدمہ چلا کر اُنہیں سزا سنائی گئی۔ اور اُنہیں بے‌رحمی سے سُولی دے دی گئی۔ اُنہوں نے یہ سب کچھ اِس لیے سہا کیونکہ وہ اِنسانوں سے محبت کرتے تھے۔ اِسی لیے اُنہوں نے ”‏بہت سے لوگوں کے لیے اپنی جان فدیے کے طور پر“‏ دے دی۔ (‏متی 20:‏28؛‏ یوحنا 15:‏13‏)‏ اب وہ خدا کی بادشاہت کے بادشاہ ہیں اور بہت جلد وہ پوری زمین سے جرائم اور نااِنصافی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں گے۔—‏یسعیاہ 42:‏3‏۔‏

 پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ جب یسوع مسیح یہ کام کریں گے تو پوری زمین پر حالات کیسے ہوں گے۔ اِس میں یہ لکھا ہے:‏

  •   لیکن حلیم لوگ زمین کے مالک ہوں گے؛ وہ بے‌اِنتہا خوشی پائیں گے کیونکہ ہر طرف امن ہوگا۔“‏—‏زبور 37:‏10، 11‏۔‏

 ہم اُس سب کے لیے قدر کیسے دِکھا سکتے ہیں جو یسوع مسیح نے ہمارے لیے کِیا اور جو وہ مستقبل میں ہمارے لیے کریں گے؟ یسوع مسیح نے لُوقا 22:‏19 میں اپنے پیروکاروں کو حکم دیا تھا کہ وہ اُن کی موت کی یاد منایا کریں۔ اُن کے اِس حکم پر عمل کرتے ہوئے یہوواہ کے گواہ ہر سال اُن کی موت کی یاد منانے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ اِتوار، 24 مارچ 2024ء کو ہمارے ساتھ مل کر یسوع مسیح کی موت کی یاد منائیں۔‏

یادگاری تقریب کا وقت اور پتہ تلاش کریں۔‏