مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

یسوع مسیح کی قربانی سے فائدہ حاصل کریں

یسوع مسیح کی قربانی سے فائدہ حاصل کریں

 ہر سال یہوواہ کے گواہ اور اُن کے لاکھوں مہمان یسوع مسیح کے حکم کے مطابق اُن کی موت کی یادگاری تقریب مناتے ہیں۔ (‏لُوقا 22:‏19‏)‏ اِس تقریب کی وجہ سے ہمارے دل میں اِس بات کی قدر بڑھ جاتی ہے کہ یسوع مسیح نے اِنسانوں کے لیے اپنی جان قربان کی۔ اِس تقریب میں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ یسوع مسیح کی قربانی سے ہمیں اب اور مستقبل میں کون سے فائدے ہوں گے۔—‏یوحنا 3:‏16‏۔‏

 چاہیے آپ اِس سال یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب میں آئے ہوں یا نہیں، آپ اُن کی قربانی سے کیسے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں؟ اِس سلسلے میں یسوع نے یہ دو اہم باتیں بتائی تھیں:‏

  1.  1.‏ خدا اور یسوع مسیح کو جانیں۔‏ خدا سے دُعا کرتے وقت یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏ہمیشہ کی زندگی صرف وہ لوگ پائیں گے جو تجھے یعنی واحد اور سچے خدا کو اور یسوع مسیح کو قریب سے جانیں گے جسے تُو نے بھیجا ہے۔“‏—‏یوحنا 17:‏3‏۔‏

  2.  2.‏ اُن باتوں پر عمل کریں جو آپ نے سیکھی ہیں۔‏ یسوع مسیح نے اِس بات پر زور دیا کہ ہمیں اُن کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔ مثال کے طور پر اپنے مشہور پہاڑی وعظ کے آخر میں اُنہوں نے ہر اُس شخص کو شاباش دی جو اُن کی ”‏باتیں سنتا ہے اور اُن پر عمل کرتا ہے۔“‏ (‏لُوقا 6:‏46-‏48‏)‏ اِسی طرح ایک اَور موقعے پر اُنہوں نے کہا:‏ ”‏اگر آپ اِن باتوں کو جانتے ہیں اور اِن پر عمل کرتے ہیں تو آپ کو خوشی ملے گی۔“‏—‏یوحنا 13:‏17‏۔‏

 کیا آپ خدا اور یسوع کے بارے میں اَور جاننا چاہتے ہیں؟ کیا آپ کو اُن باتوں پر عمل کرنے کے سلسلے میں مدد چاہیے جو آپ سیکھیں گے؟ نیچے کچھ ایسی سہولتوں کا ذکر کِیا گیا ہے جو آپ کے کام آئیں گی۔‏

بائبل کورس

 ہم لوگوں کو مُفت بائبل کورس کراتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے لوگ بائبل کی تعلیم کو سمجھ پائے ہیں اور اِس پر عمل کر پائے ہیں۔‏

  •   بائبل کورس کے سلسلے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے اِس صفحے کو دیکھیں:‏ ”‏کسی کی مدد سے بائبل کورس کریں۔‏‏“‏

  •   یہ جاننے کے لیے کہ یہوواہ کے گواہوں سے بائبل کورس کرنے کا آپ کا تجربہ کیسا رہے گا، اِس ویڈیو کو دیکھیں:‏ ‏”‏بائبل کورس کے لیے خوش‌آمدید!‏“‏

یہوواہ کے گواہوں کی عبادتیں

 یہوواہ کے گواہ ہر ہفتے دو بار اپنی عبادت‌گاہوں میں جمع ہوتے ہیں۔ اِن عبادتوں میں ہم بائبل سے فرق فرق موضوعات پر بات کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ہم بائبل کی تعلیم پر کیسے عمل کر سکتے ہیں۔‏

 اِن عبادتوں میں کوئی بھی آ سکتا ہے؛ اِن میں آنے کے لیے لازمی نہیں کہ آپ یہوواہ کے گواہ ہوں۔ مقامی صورتحال کے مطابق آپ کے پاس آپشن ہوگا کہ آپ عبادت کے لیے عبادت‌گاہ میں جائیں یا پھر اِس میں ویڈیو کال کے ذریعے شامل ہوں۔‏

  •   یہ جاننے کے لیے کہ ہماری عبادت‌گاہوں میں کیا ہوتا ہے، اِس ویڈیو کو دیکھیں:‏ ‏”‏ہماری عبادت‌گاہوں میں کیا ہوتا ہے؟“‏

  •   اپنے قریب کے علاقے میں یہوواہ کے گواہوں کی عبادتوں کے بارے میں جاننے کے لیے اِس صفحے کو دیکھیں:‏ ”‏یہوواہ کے گواہوں کے اِجلاس‏۔“‏

آن لائن مضمون اور ویڈیوز

 اِس ویب سائٹ پر ایسے بہت سے مضمون اور ویڈیوز ہیں جن کے ذریعے آپ یسوع مسیح اور اُن کی جان کی قربانی کی اہمیت کے بارے میں جان پائیں گے۔‏

 مثال کے طور پر یہ جاننے کے لیے کہ ایک شخص کی قربانی سے لاکھوں لوگوں کو کیسے فائدہ ہو سکتا ہے، اِس مضمون کو پڑھیں:‏ ”‏یسوع مسیح اِنسانوں کو نجات کیسے دِلاتے ہیں؟‏‏“‏ یا اِس ویڈیو کو دیکھیں:‏ ‏”‏یسوع مسیح نے اپنی جان کیوں دی؟‏‏“‏