مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

بائبل پڑھنے کے لیے شیڈول

بائبل پڑھنے کے لیے شیڈول

بائبل میں زندگی گزرانے کے حوالے سے بہترین اصول اور ہدایات دی گئی ہیں۔ اگر آپ باقاعدگی سے اِسے پڑھیں گے، اِس میں لکھی باتوں پر سوچ بچار کریں گے اور اِن پر عمل کریں گے تو آپ ”‏خوب کامیاب“‏ ہوں گے۔ (‏یشوع 1:‏8؛‏ زبور 1:‏1-‏3‏)‏ اِس کے علاوہ آپ خدا اور اُس کے بیٹے یسوع کے بارے میں علم بھی حاصل کریں گے جس سے آپ کو ہمیشہ کی زندگی مل سکتی ہے۔—‏یوحنا 17:‏3‏۔‏

آپ کو بائبل میں درج کتابوں کو کس ترتیب سے پڑھنا چاہیے؟ اِس حوالے سے آپ فرق طریقے آزما سکتے ہیں۔ آپ چاہیں تو بائبل کی کتابوں کو ترتیب سے پڑھ سکتے ہیں یا پھر آپ شیڈول میں دیے گئے موضوعات کے مطابق کسی حصے کو پڑھنے کا اِنتخاب کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ اُن حصوں کو پڑھ سکتے ہیں جن میں یہ بتایا گیا ہے کہ خدا بنی‌اِسرائیل کے ساتھ کیسے پیش آیا۔ آپ کچھ ایسے حصے بھی پڑھ سکتے ہیں جن سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ پہلی صدی عیسوی میں کلیسیا کیسے وجود میں آئی اور اُس نے کیسے ترقی کی۔ اگر آپ اِس شیڈول کے مطابق ہر دن بائبل کی پڑھائی کریں گے تو آپ ایک سال کے اندر اندر پوری بائبل پڑھ سکتے ہیں۔‏

اگر آپ ہر روز بائبل پڑھنا چاہتے ہیں یا ایک سال کے اندر اندر اِسے پڑھنا چاہتے ہیں یا پھر پہلی بار بائبل پڑھنے والے ہیں تو یہ شیڈول آپ کے کام آ سکتا ہے۔ ”‏بائبل پڑھنے کے لیے شیڈول“‏ کو ڈاؤن‌لوڈ اور پرنٹ کریں اور آج سے ہی بائبل پڑھنا شروع کریں۔‏