اَمثال 12‏:1‏-‏28

  • اِصلاح سے نفرت کرنے والا بے‌عقل ‏(‏1‏)‏

  • ‏”‏بِلاسوچے سمجھے کہی گئی باتیں تلوار کی طرح چھیدتی ہیں“‏ ‏(‏18‏)‏

  • صلح کو فروغ دینے سے خوشی ملتی ہے ‏(‏20‏)‏

  • ‏”‏جھوٹی زبان سے یہوواہ گِھن کھاتا ہے“‏ ‏(‏22‏)‏

  • دل فکروں کے بوجھ سے دب جاتا ہے ‏(‏25‏)‏

12  جو تربیت سے پیار کرتا ہے، وہ علم سے پیار کرتا ہےلیکن جو اِصلاح سے نفرت کرتا ہے، وہ بے‌عقل ہے۔‏   اچھے شخص کو یہوواہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہےلیکن بُرے منصوبے باندھنے والے شخص کو وہ رد کرتا ہے۔‏   کوئی بھی شخص بُرائی کر کے قائم نہیں رہ سکتالیکن نیک لوگوں کو کبھی اُکھاڑا نہیں جائے گا۔‏   ایک اچھی بیوی اپنے شوہر کے سر کا تاج ہوتی ہےلیکن جو بیوی اُسے شرمندہ کراتی ہے، وہ اُس کی ہڈیوں کو گلا دیتی ہے۔‏   نیک شخص کے خیال صحیح ہوتے ہیںلیکن بُرے شخص کے مشورے دھوکے سے بھرے ہوتے ہیں۔‏   بُرے شخص کی باتیں جان‌لیوا پھندا ہوتی ہیں*لیکن سیدھی راہ پر چلنے والے لوگوں کی باتیں اُنہیں بچا لیتی ہیں۔‏   جب بُرے لوگوں کو گِرایا جاتا ہے تو وہ مٹ جاتے ہیںلیکن نیک شخص کا گھر کھڑا رہتا ہے۔‏   سمجھ‌داری سے بولنے والے کی تعریف کی جاتی ہےلیکن جس کے دل میں کھوٹ ہے، اُس سے حقارت بھرا سلوک کِیا جاتا ہے۔‏   ایک معمولی شخص جس کے پاس نوکر ہو،‏اُس شیخی‌باز شخص سے بہتر ہے جو روٹی کے لیے ترستا ہو۔‏ 10  نیک شخص اپنے مویشیوں کا*‏ خیال رکھتا ہےلیکن بُرے لوگوں کی رحم‌دلی بھی بے‌رحمی ہے۔‏ 11  جو اپنی زمین پر کھیتی‌باڑی کرتا ہے، وہ پیٹ بھر کر کھانا کھائے گالیکن جو بے‌کار چیزوں کے پیچھے بھاگتا ہے، اُس میں سمجھ کی کمی ہے۔‏ 12  بُرا شخص دوسرے بُرے لوگوں کی لُوٹ سے جلتا ہےلیکن نیک شخص مضبوط جڑوں والے درخت کی طرح پھل دیتا ہے۔‏ 13  بُرا شخص اپنی ہی بُری باتوں کے جال میں پھنس جاتا ہےلیکن نیک شخص مصیبت سے بچ جاتا ہے۔‏ 14  اِنسان کو اُس کی اچھی باتوں*‏ کا اچھا صلہ ملتا ہےاور اُسے اپنے ہاتھوں کی محنت کا اجر ملتا ہے۔‏ 15  بے‌وقوف شخص کی روِش اُس کی نظر میں صحیح ہوتی ہےلیکن دانش‌مند شخص نصیحت*‏ کو قبول کرتا ہے۔‏ 16  بے‌وقوف شخص فوراً*‏ اپنا غصہ ظاہر کر دیتا ہےلیکن سمجھ‌دار شخص بے‌عزتی کو نظرانداز کر دیتا ہے۔‏* 17  وفادار گواہ سچ*‏ بولتا ہےلیکن جھوٹے گواہ کی باتوں میں دھوکا ہوتا ہے۔‏ 18  بِلاسوچے سمجھے کہی گئی باتیں تلوار کی طرح چھیدتی ہیںلیکن دانش‌مند کی باتوں سے شفا ملتی ہے۔‏ 19  سچی زبان ہمیشہ قائم رہے گیلیکن جھوٹی زبان صرف پَل بھر ہی ٹکے گی۔‏ 20  سازشیں گھڑنے والوں کے دل میں کھوٹ ہوتا ہےلیکن صلح*‏ کو فروغ دینے والوں*‏ کو خوشی ملتی ہے۔‏ 21  نیک شخص پر کوئی آنچ نہیں آئے گیلیکن بُرے لوگ مصیبتوں میں گِھر جائیں گے۔‏ 22  جھوٹی زبان سے یہوواہ گِھن کھاتا ہےلیکن وفاداری کی راہ پر چلنے والوں سے وہ خوش ہوتا ہے۔‏ 23  سمجھ‌دار شخص اُن باتوں کو چھپاتا ہے جو وہ جانتا ہےلیکن بے‌وقوف شخص کا دل اُس کی بے‌وقوفی کو اُگل دیتا ہے۔‏ 24  محنتی شخص کے ہاتھ حکمرانی کریں گےلیکن سُست ہاتھوں سے زبردستی محنت‌مشقت کروائی جائے گی۔‏ 25  اِنسان کا دل فکروں کے بوجھ سے دب جاتا ہےلیکن اچھی بات سے کِھل اُٹھتا ہے۔‏ 26  نیک شخص اچھی چراگاہیں ڈھونڈتا ہےلیکن بُرے لوگوں کی راہ اُنہیں بھٹکا دیتی ہے۔‏ 27  سُست شخص شکار کے پیچھے نہیں بھاگتالیکن محنت ایک شخص کا قیمتی خزانہ ہے۔‏ 28  نیکی کی راہ زندگی کی طرف لے جاتی ہے؛‏اِس کے راستے میں موت نہیں ہے۔‏

فٹ‌ نوٹس

عبرانی میں:‏ ”‏خون کرنے کی تاک میں ہوتی ہیں“‏
عبرانی میں:‏ ”‏مویشیوں کی جانوں کا“‏
عبرانی میں:‏ ”‏اُس کے مُنہ کے پھل“‏
یا ”‏ہدایت“‏
یا ”‏اُسی دن“‏
عبرانی میں:‏ ”‏پر پردہ ڈال دیتا ہے۔“‏
عبرانی میں:‏ ”‏نیکی کی باتیں“‏
یا ”‏امن“‏
عبرانی میں:‏ ”‏کا مشورہ دینے والوں“‏