مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

اَمثال کی کتاب

ابواب

ابواب کا خاکہ

  • 1

    • اَمثال کا مقصد ‏(‏1-‏7‏)‏

    • بُرے ساتھیوں کے ساتھ اُٹھنے بیٹھنے کے نقصان ‏(‏8-‏19‏)‏

    • سچی دانش‌مندی پکارتی ہے ‏(‏20-‏33‏)‏

  • 2

    • دانش‌مندی کی اہمیت ‏(‏1-‏22‏)‏

      • چھپے ہوئے خزانے کی طرح دانش‌مندی کی تلاش ‏(‏4‏)‏

      • سوچنے سمجھنے کی صلاحیت حفاظت کرتی ہے ‏(‏11‏)‏

      • بدچلنی کا بُرا انجام ہوتا ہے ‏(‏16-‏19‏)‏

  • 3

    • دانش‌مند بنو اور یہوواہ پر بھروسا کرو ‏(‏1-‏12‏)‏

      • اپنی قیمتی چیزوں سے یہوواہ کی تعظیم کرو ‏(‏9‏)‏

    • دانش‌مندی خوشی کا باعث ‏(‏13-‏18‏)‏

    • دانش‌مندی سلامتی کا باعث ‏(‏19-‏26‏)‏

    • دوسروں کے ساتھ مناسب رویہ ‏(‏27-‏35‏)‏

      • اگر بس میں ہو تو دوسروں سے اچھائی کرو ‏(‏27‏)‏

  • 4

    • ایک باپ کی طرف سے دانش‌بھری نصیحت ‏(‏1-‏27‏)‏

      • دانش‌مندی حاصل کرو کیونکہ یہ سب سے اہم ہے ‏(‏7‏)‏

      • بُرے راستے سے دُور رہنا ‏(‏14، 15‏)‏

      • نیک لوگوں کی راہ روشن ہوتی جاتی ہے ‏(‏18‏)‏

      • ‏”‏اپنے دل کی حفاظت کرو“‏ ‏(‏23‏)‏

  • 5

    • بدکردار عورت سے دُور رہو ‏(‏1-‏14‏)‏

    • اپنی بیوی کے ساتھ خوش رہو ‏(‏15-‏23‏)‏

  • 6

    • کسی کی ضمانت دینے کے حوالے سے محتاط رہو ‏(‏1-‏5‏)‏

    • ‏”‏سُست آدمی!‏ چیونٹی کے پاس جاؤ“‏ ‏(‏6-‏11‏)‏

    • ایک بے‌کار اور بُرا شخص ‏(‏12-‏15‏)‏

    • سات چیزیں جن سے یہوواہ کو نفرت ہے ‏(‏16-‏19‏)‏

    • بُری عورت سے خبردار رہو ‏(‏20-‏35‏)‏

  • 7

    • خدا کے حکموں پر عمل کرو اور زندہ رہو ‏(‏1-‏5‏)‏

    • ایک نادان، بُری عورت کی باتوں میں آ جاتا ہے ‏(‏6-‏27‏)‏

      • ‏”‏جیسے بیل ذبح ہونے کے لیے جاتا ہے“‏ ‏(‏22‏)‏

  • 8

    • دانش‌مندی پکار رہی ہے ‏(‏1-‏36‏)‏

      • مَیں خدا کی سب سے پہلی کاریگری تھی ‏(‏22‏)‏

      • ‏”‏مَیں ماہر کاریگر کے طور پر اُس کے ساتھ تھی“‏ ‏(‏30‏)‏

      • ‏”‏مجھے .‏.‏.‏ اِنسانوں سے خوشی ملتی تھی“‏ ‏(‏31‏)‏

  • 9

    • سچی دانش‌مندی کی دعوت ‏(‏1-‏12‏)‏

      • ‏”‏میری وجہ سے تمہاری زندگی کے دن بہت سے ہوں گے“‏ ‏(‏11‏)‏

    • احمق عورت آنے جانے والوں کو بُلاتی ہے ‏(‏13-‏18‏)‏

      • ‏”‏چوری کا پانی میٹھا ہے“‏ ‏(‏17‏)‏

  • سلیمان کی اَمثال (‏10:‏1–‏24:‏34‏)‏

    • 10

      • دانش‌مند بیٹا اپنے باپ کو خوش کرتا ہے ‏(‏1‏)‏

      • محنتی ہاتھ امیر بناتے ہیں ‏(‏4‏)‏

      • بہت باتوں کا نتیجہ گُناہ ‏(‏19‏)‏

      • ‏”‏یہوواہ کی برکت ہی دولت بخشتی ہے“‏ ‏(‏22‏)‏

      • ‏”‏یہوواہ کا خوف رکھنے سے عمر بڑھتی ہے“‏ ‏(‏27‏)‏

    • 11

      • ‏”‏خاکسار شخص دانش‌مند ہوتا ہے“‏ ‏(‏2‏)‏

      • برگشتہ شخص دوسروں کو برباد کر دیتا ہے ‏(‏9‏)‏

      • ‏”‏زیادہ لوگوں کے مشورے سے کامیابی ملتی ہے“‏ ‏(‏14‏)‏

      • ‏”‏دریادل شخص پھلے پھولے گا“‏ ‏(‏25‏)‏

      • دولت پر بھروسا کرنے والا شخص گِر پڑے گا ‏(‏28‏)‏

    • 12

      • اِصلاح سے نفرت کرنے والا بے‌عقل ‏(‏1‏)‏

      • ‏”‏بِلاسوچے سمجھے کہی گئی باتیں تلوار کی طرح چھیدتی ہیں“‏ ‏(‏18‏)‏

      • صلح کو فروغ دینے سے خوشی ملتی ہے ‏(‏20‏)‏

      • ‏”‏جھوٹی زبان سے یہوواہ گِھن کھاتا ہے“‏ ‏(‏22‏)‏

      • دل فکروں کے بوجھ سے دب جاتا ہے ‏(‏25‏)‏

    • 13

      • دوسروں سے صلاح مشورہ کرنے والا دانش‌مند ہے ‏(‏10‏)‏

      • ‏”‏اُمید پوری ہونے میں دیر ہو تو دل بیمار ہو جاتا ہے“‏ ‏(‏12‏)‏

      • ‏”‏وفادار قاصد شفا کا پیغام لاتا ہے“‏ ‏(‏17‏)‏

      • دانش‌مندوں کے ساتھ چلنا دانش‌مند بناتا ہے ‏(‏20‏)‏

      • اِصلاح محبت کا ثبوت ‏(‏24‏)‏

    • 14

      • ہر دل اپنا درد خود ہی جانتا ہے ‏(‏10‏)‏

      • سیدھی لگنے والی راہ جو موت کی طرف لے جاتی ہے ‏(‏12‏)‏

      • نادان شخص ہر بات کا یقین کر لیتا ہے ‏(‏15‏)‏

      • امیر شخص کے بہت سے دوست ہوتے ہیں ‏(‏20‏)‏

      • پُرسکون دل جسم میں جان ڈالتا ہے ‏(‏30‏)‏

    • 15

      • نرم جواب غصے کو ٹھنڈا کر دیتا ہے ‏(‏1‏)‏

      • یہوواہ کی آنکھیں ہر جگہ موجود ہیں ‏(‏3‏)‏

      • سیدھی راہ پر چلنے والے شخص کی دُعا سے خدا خوش ہوتا ہے ‏(‏8‏)‏

      • ‏”‏صلاح مشورہ نہ کرنے سے منصوبے ناکام ہو جاتے ہیں“‏ ‏(‏22‏)‏

      • جواب دینے سے پہلے سوچ بچار ‏(‏28‏)‏

    • 16

      • یہوواہ نیتوں کو جانچتا ہے ‏(‏2‏)‏

      • اپنے سب کام یہوواہ پر چھوڑ دو ‏(‏3‏)‏

      • صحیح ترازو یہوواہ کے ہیں ‏(‏11‏)‏

      • غرور کا انجام تباہی ‏(‏18‏)‏

      • سفید بال خوب‌صورت تاج ہیں ‏(‏31‏)‏

    • 17

      • اچھائی کا بدلہ بُرائی سے نہ دو ‏(‏13‏)‏

      • جھگڑا بڑھنے سے پہلے وہاں سے نکل جاؤ ‏(‏14‏)‏

      • سچا دوست ہمیشہ محبت ظاہر کرتا ہے ‏(‏17‏)‏

      • ‏”‏خوش‌باش دل اچھی دوا ہے“‏ ‏(‏22‏)‏

      • سُوجھ‌بُوجھ رکھنے والا شخص سنبھل کر بولتا ہے ‏(‏27‏)‏

    • 18

      • الگ تھلگ رہنا خودغرضی اور غیردانش‌مندی ‏(‏1‏)‏

      • یہوواہ کا نام ایک مضبوط بُرج ‏(‏10‏)‏

      • دولت سے حقیقی تحفظ نہیں ملتا ‏(‏11‏)‏

      • دونوں فریقوں کی بات سننا دانش‌مندی ہے ‏(‏17‏)‏

      • ایسا دوست جو بھائی سے زیادہ وفا نبھاتا ہے ‏(‏24‏)‏

    • 19

      • گہری سمجھ غصے کو ٹھنڈا کرتی ہے ‏(‏11‏)‏

      • جھگڑالو بیوی مسلسل ٹپکنے والی چھت کی طرح ‏(‏13‏)‏

      • سمجھ‌دار بیوی یہوواہ کی طرف سے ملتی ہے ‏(‏14‏)‏

      • جب تک اُمید ہے، بچے کی اِصلاح کرو ‏(‏18‏)‏

      • اِصلاح کو قبول کرنا دانش‌مندی ہے ‏(‏20‏)‏

    • 20

      • مے تمسخر اُڑاتی ہے ‏(‏1‏)‏

      • سُست شخص سردیوں میں ہل نہیں چلاتا ‏(‏4‏)‏

      • اِنسان کے خیال گہرے پانی کی طرح ‏(‏5‏)‏

      • جلدبازی میں منت ماننے کا نقصان ‏(‏25‏)‏

      • جوانوں کی طاقت اُن کی شان ‏(‏29‏)‏

    • 21

      • یہوواہ بادشاہ کے دل کو موڑ دیتا ہے ‏(‏1‏)‏

      • نیک اور صحیح کام قربانی سے بہتر ‏(‏3‏)‏

      • محنت کا نتیجہ کامیابی ‏(‏5‏)‏

      • ادنیٰ شخص کی دُہائی نہ سننے والے کی دُہائی نہیں سنی جائے گی ‏(‏13‏)‏

      • یہوواہ کے سامنے کوئی دانش‌مندی نہیں ٹک سکتی ‏(‏30‏)‏

    • 22

      • نیک‌نامی ڈھیر ساری دولت سے بہتر ‏(‏1‏)‏

      • بچپن میں کی گئی تربیت ہمیشہ فائدہ‌مند ‏(‏6‏)‏

      • سُست آدمی باہر کھڑے شیر سے ڈرتا ہے ‏(‏13‏)‏

      • تربیت بے‌وقوفی کو دُور کر دیتی ہے ‏(‏15‏)‏

      • ماہر شخص بادشاہوں کے سامنے کھڑا ہوتا ہے ‏(‏29‏)‏

    • 23

      • سوچ سمجھ کر کسی کی دعوت قبول کرو ‏(‏2‏)‏

      • پیسے کے پیچھے مت بھاگو ‏(‏4‏)‏

      • دولت آپ کے پاس سے اُڑ سکتی ہے ‏(‏5‏)‏

      • بے‌تحاشا شراب پینے والوں میں شامل نہ ہو ‏(‏20‏)‏

      • شراب سانپ کی طرح ڈستی ہے ‏(‏32‏)‏

    • 24

      • بُرے لوگوں سے حسد نہ کرو ‏(‏1‏)‏

      • دانش‌مندی سے گھر بنتا ہے ‏(‏3‏)‏

      • نیک شخص گِر کر اُٹھ کھڑا ہوگا ‏(‏16‏)‏

      • بدلہ نہ لو ‏(‏29‏)‏

      • اُونگھنا غربت کا باعث بنتا ہے ‏(‏33، 34‏)‏

  • سلیمان کی اَمثال جن کی نقل بادشاہ حِزقیاہ کے آدمیوں نے تیار کی (‏25:‏1–‏29:‏27‏)‏

    • 25

      • رازداری ‏(‏9‏)‏

      • سوچ سمجھ کر کہی گئی باتیں ‏(‏11‏)‏

      • دوسروں کے گھر بار بار مت جاؤ ‏(‏17‏)‏

      • دُشمن کے سر پر دہکتے ہوئے کوئلوں کا ڈھیر ‏(‏21، 22‏)‏

      • اچھی خبر ٹھنڈے پانی کی طرح ‏(‏25‏)‏

    • 26

      • سُست شخص کی خصلت ‏(‏13-‏16‏)‏

      • پرائے جھگڑے میں نہ پڑو ‏(‏17‏)‏

      • کسی کا مذاق نہ اُڑاؤ ‏(‏18، 19‏)‏

      • لکڑی نہیں تو آگ نہیں ‏(‏20، 21‏)‏

      • بدنامی کرنے والے شخص کی باتیں لذیذ نوالوں کی طرح ‏(‏22‏)‏

    • 27

      • دوست کی طرف سے کی جانے والی اِصلاح فائدہ‌مند ‏(‏5، 6‏)‏

      • میرے بیٹے!‏ میرا دل خوش کرو ‏(‏11‏)‏

      • لوہا لوہے کو تیز کرتا ہے ‏(‏17‏)‏

      • اپنے گلّے کا حال معلوم کرو ‏(‏23‏)‏

      • دولت ہمیشہ نہیں رہتی ‏(‏24‏)‏

    • 28

      • قوانین کو نہ ماننے والے کی دُعا گھناؤنی ‏(‏9‏)‏

      • گُناہوں کا اِقرار کرنے والے پر رحم کِیا جائے گا ‏(‏13‏)‏

      • راتوں رات امیر بننے والا بے‌قصور نہیں رہ پاتا ‏(‏20‏)‏

      • اِصلاح خوشامد سے بہتر ‏(‏23‏)‏

      • دریادل شخص کو کسی چیز کی کمی نہیں ہوتی ‏(‏27‏)‏

    • 29

      • جس بچے کی تربیت نہیں کی جاتی، وہ شرمندگی کا باعث ہوتا ہے ‏(‏15‏)‏

      • جہاں رُویا نہیں ہوتی وہاں لوگ من‌مانی کرتے ہیں ‏(‏18‏)‏

      • غصیلا شخص جھگڑے کو ہوا دیتا ہے ‏(‏22‏)‏

      • خاکسار شخص کو عزت ملتی ہے ‏(‏23‏)‏

      • اِنسان کا ڈر ایک پھندا ‏(‏25‏)‏

  • 30

    • اَجور کی باتیں (‏1-‏33‏)‏

      • ‏”‏مجھے نہ تو امیر بنا اور نہ غریب“‏ ‏(‏8‏)‏

      • وہ چیزیں جو کبھی سیر نہیں ہوتیں ‏(‏15، 16‏)‏

      • وہ چیزیں جو سمجھ سے باہر ہیں ‏(‏18، 19‏)‏

      • ایک زِناکار عورت ‏(‏20‏)‏

      • فطری طور پر دانش‌مند جانور ‏(‏24‏)‏

  • 31

    • بادشاہ لموایل کی باتیں (‏1-‏31‏)‏

      • ‏”‏اچھی بیوی کس کو مل سکتی ہے؟“‏ ‏(‏10‏)‏

      • سگھڑ اور محنتی ‏(‏17‏)‏

      • اُس کی زبان پر مہربانی ‏(‏26‏)‏

      • اُس کے شوہر اور بچوں کے لبوں پر اُس کی تعریف ‏(‏28‏)‏

      • خوب‌صورتی اور دلکشی پَل بھر کی ‏(‏30‏)‏