مواد فوراً دِکھائیں

نام یہوواہ کے گواہ کہاں سے لیا گیا ہے؟‏

نام یہوواہ کے گواہ کہاں سے لیا گیا ہے؟‏

 ‏”‏یہوواہ“‏ بائبل کے مطابق خدا کا ذاتی نام ہے۔ (‏خروج 6:‏3؛‏ زبور 83:‏18‏)‏ ”‏گواہ“‏ اُس شخص کو کہتے ہیں جو اُن باتوں کے بارے میں گواہی دیتا ہے جن کے متعلق اُسے پکا یقین ہوتا ہے۔‏

 لہٰذا ہم یہوواہ کے گواہ اِس لیے کہلاتے ہیں کیونکہ ہم کائنات کے خالق یہوواہ خدا کے بارے میں گواہی دیتے ہیں۔ (‏مکاشفہ 4:‏11‏)‏ ہم اِن دو طریقوں سے گواہی دیتے ہیں:‏ (‏1)‏ اپنے چال چلن سے اور (‏2)‏ لوگوں کو اُن باتوں کے بارے میں بتانے سے جو ہم نے پاک کلام سے سیکھی ہیں۔—‏یسعیاہ 43:‏10-‏12؛‏ 1-‏پطرس 2:‏12