مواد فوراً دِکھائیں

کیا خدا کا نام یسوع ہے؟‏

کیا خدا کا نام یسوع ہے؟‏

پاک کلام کا جواب

 یسوع مسیح نے خود کو ”‏خدا کا بیٹا“‏ کہا۔ (‏یوحنا 10:‏36؛‏ 11:‏4‏)‏ اُنہوں نے کبھی بھی یہ نہیں کہا کہ وہ قادرِمطلق خدا ہیں یعنی وہ خدا ہیں جو لامحدود قدرت کا مالک ہے۔‏

 اِس کے علاوہ یسوع مسیح خدا سے دُعا کرتے تھے۔ (‏متی 26:‏39‏)‏ اور جب اُنہوں نے اپنے پیروکاروں کو دُعا کرنا سکھایا تو اُنہوں نے کہا:‏ ”‏اَے آسمانی باپ!‏ تیرا نام پاک مانا جائے۔“‏‏—‏متی 6:‏9‏۔‏

 جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو اُنہوں نے دوسروں پر خدا کا نام ظاہر کِیا اور اُنہیں اُس کے نام کے بارے میں تعلیم دی۔‏‏—‏یوحنا 17:‏6،‏ 26‏۔‏

پاک کلام میں صاف صاف بتایا گیا ہے کہ خدا کا نام یہوواہ ہے۔‏‏—‏زبور 83:‏18‏۔‏