مواد فوراً دِکھائیں

کیا خدا کسی خاص جگہ رہتا ہے؟‏

کیا خدا کسی خاص جگہ رہتا ہے؟‏

پاک کلام کا جواب

 بالکل۔ خدا آسمان پر رہتا ہے۔ اِس سلسلے میں بائبل کی اِن آیتوں پر غور کریں:‏

 بادشاہ سلیمان نے ایک دُعا میں خدا سے کہا:‏ ”‏تُو آسمان پر سے جو تیری سکونت گاہ ہے سُن لینا۔“‏—‏1-‏سلاطین 8:‏43‏۔‏

 یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں کو سکھایا کہ وہ دُعا کرتے وقت خدا کو اِس طرح مخاطب کریں:‏ ”‏اَے ہمارے باپ تُو جو آسمان پر ہے۔“‏—‏متی 6:‏9‏، اُردو ریوائزڈ ورشن۔‏

 یسوع مسیح مُردوں میں سے زندہ ہونے کے بعد ’‏آسمان میں داخل ہوئے تاکہ ہماری خاطر خدا کے سامنے حاضر ہوں۔‘‏—‏عبرانیوں 9:‏24‏۔‏

 اِن آیتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوواہ خدا ایک حقیقی ہستی ہے اور وہ ہر جگہ نہیں بلکہ صرف آسمان پر رہتا ہے۔‏