مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق 4

یسوع مسیح کون ہیں؟‏

یسوع مسیح کون ہیں؟‏

1.‏ یسوع مسیح کی زندگی کب شروع ہوئی؟‏

لوگ یسوع مسیح کے پاس خوشی سے کیوں آتے تھے؟‏ —‏متی 11:‏29؛‏ مرقس 10:‏13-‏16‏۔‏

کسی بھی دوسرے انسان کے برعکس یسوع مسیح زمین پر آنے سے پہلے ایک فرشتے کے طور پر آسمان پر رہتے تھے۔‏ (‏یوحنا 8:‏23‏)‏ خدا نے سب چیزوں کو خلق کرنے سے پہلے یسوع مسیح کو بنایا۔‏ پھر جب خدا نے دوسری ساری چیزوں کو بنایا تو یسوع مسیح نے اُس کا ہاتھ بٹایا۔‏ (‏امثال 8:‏22،‏ 23،‏ 30‏)‏ چونکہ خدا نے صرف یسوع مسیح کو براہِ‌راست خلق کِیا اِس لئے یسوع مسیح کو خدا کا ’‏اِکلوتا‘‏ بیٹا کہا گیا ہے۔‏ (‏یوحنا 1:‏14‏)‏ اُنہوں نے خدا کے پیغام کو انسانوں تک پہنچایا اِس لئے اُنہیں ”‏کلام“‏ بھی کہا گیا ہے۔‏ کلسیوں 1:‏15،‏ 16 کو پڑھیں۔‏

2.‏ یسوع مسیح زمین پر کیوں آئے؟‏

خدا نے یسوع مسیح کو زمین پر بھیجا۔‏ اُس نے اُن کی زندگی ایک یہودی کنواری کے رحم میں منتقل کر دی جس کا نام مریم تھا۔‏ اِس لئے یسوع مسیح کا کوئی انسانی باپ نہیں تھا۔‏ (‏لوقا 1:‏30-‏35‏)‏ یسوع مسیح اِس لئے زمین پر آئے (‏1)‏ تاکہ وہ لوگوں کو خدا کے بارے میں سچائی کی تعلیم دیں،‏ (‏2)‏ تاکہ ہم اُن کی مثال سے سیکھیں کہ ہم مشکل حالات میں بھی خدا کے وفادار کیسے رہ سکتے ہیں،‏ (‏3)‏ تاکہ وہ ہمارے لئے ”‏اپنی جان فدیے کے طور پر“‏ دیں۔‏ متی 20:‏28 کو پڑھیں۔‏

3.‏ ہمیں فدیے کی ضرورت کیوں ہے؟‏

فدیہ ایک ایسی قیمت ہے جو ایک شخص کو موت کی سزا سے چھڑانے کے لئے ادا کی جاتی ہے۔‏ (‏خروج 21:‏29،‏ 30‏)‏ خدا کبھی یہ نہیں چاہتا تھا کہ انسان بوڑھے ہو جائیں اور مر جائیں۔‏ ہم یہ کیسے جانتے ہیں؟‏ خدا نے پہلے انسان آدم کو بتایا کہ اگر وہ خدا کا حکم توڑیں گے یعنی گُناہ کریں گے تو وہ مر جائیں گے۔‏ اِس کا مطلب ہے کہ اگر آدم نے خدا کا حکم مانا ہوتا تو وہ کبھی نہ مرتے۔‏ (‏پیدایش 2:‏16،‏ 17؛‏ 5:‏5‏)‏ خدا کے کلام میں بتایا گیا ہے کہ آدم کے ذریعے ہی دُنیا میں ”‏موت آئی۔‏“‏ لہٰذا آدم کی اولاد کو ورثے میں گُناہ اور موت کی سزا ملی۔‏ اِس موت کی سزا سے چھٹکارا پانے کے لئے ہمیں فدیے کی ضرورت ہے۔‏ رومیوں 5:‏12؛‏ 6:‏23 کو پڑھیں۔‏

کس قسم کا شخص فدیے کی قیمت ادا کر سکتا تھا؟‏ جب ہم مر جاتے ہیں تو ہم اپنے ہی گُناہوں کی قیمت چُکاتے ہیں۔‏ کوئی بھی گُناہ‌گار انسان دوسروں کے گُناہوں کی قیمت نہیں چُکا سکتا ہے۔‏ زبور 49:‏7-‏9 کو پڑھیں۔‏

4.‏ یسوع مسیح نے اپنی جان کیوں دی؟‏

یسوع مسیح ہماری طرح گُناہ‌گار نہیں تھے۔‏ اُنہوں نے کبھی گُناہ نہیں کِیا۔‏ اِس لئے اُن کو اپنے گُناہوں کے لئے مرنا نہیں پڑا۔‏ لیکن اُنہوں نے ہمارے گُناہوں کے لئے اپنی جان دی۔‏ خدا نے اِسی مقصد کے لئے یسوع مسیح کو زمین پر بھیجا تھا۔‏ یوں خدا نے انسانوں کے لئے اپنی محبت ظاہر کی۔‏ اور یسوع مسیح نے انسانوں کے لئے اپنی محبت اِس طرح ظاہر کی کہ اُنہوں نے خدا کی بات مانی اور ہمارے گُناہوں کے لئے اپنی جان دے دی۔‏ یوحنا 3:‏16؛‏ رومیوں 5:‏18،‏ 19 کو پڑھیں۔‏

ویڈیو ‏”‏یسوع مسیح نے اپنی جان کیوں دی؟‏“‏ دیکھیں۔‏

5.‏ یسوع مسیح اب کیا کر رہے ہیں؟‏

جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو اُنہوں نے بیماروں کو شفا دی،‏ مُردوں کو زندہ کِیا اور مشکلات سے دوچار لوگوں کی مدد کی۔‏ اِس طرح اُنہوں نے ظاہر کِیا کہ وہ مستقبل میں اُن سب انسانوں کے لئے کیا کریں گے جو خدا کے وفادار ہیں۔‏ (‏متی 15:‏30،‏ 31؛‏ یوحنا 5:‏28‏)‏ یسوع مسیح کی موت کے بعد خدا نے اُن کو ایک روحانی ہستی کے طور پر زندہ کِیا۔‏ (‏1-‏پطرس 3:‏18‏)‏ آسمان پر جا کر یسوع مسیح نے اُس وقت تک انتظار کِیا جب تک یہوواہ خدا نے اُنہیں زمین پر حکمرانی کرنے کا اختیار نہیں دیا۔‏ (‏عبرانیوں 10:‏12،‏ 13‏)‏ اب یسوع مسیح آسمان پر بادشاہ ہیں۔‏ اُن کے پیروکار یہ خوشخبری پوری دُنیا میں لوگوں کو سنا رہے ہیں۔‏ دانی‌ایل 7:‏13،‏ 14؛‏ متی 24:‏14 کو پڑھیں۔‏

جلد ہی یسوع مسیح اپنا اختیار استعمال کرکے زمین سے دُکھ‌تکلیف اور بُرائی کو ختم کر دیں گے۔‏ تب زمین پر فردوس قائم ہوگا اور اِس میں صرف ایسے لوگ رہیں گے جو یسوع مسیح پر ایمان رکھتے ہیں اور اُن کا اختیار مانتے ہیں۔‏ زبور 37:‏9-‏11 کو پڑھیں۔‏