مواد فوراً دِکھائیں

یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی کیا ہے؟‏

یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی کیا ہے؟‏

 گورننگ باڈی تجربہ کار مسیحیوں کا ایک چھوٹا سا گروہ ہے۔ یہ گروہ پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہوں کو ہدایات اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ گورننگ باڈی کی دو بنیادی ذمے‌داریاں ہیں:‏

 پہلی صدی عیسوی میں یروشلیم میں ”‏رسولوں اور بزرگوں“‏ کی جماعت مسیحیوں کی رہنمائی کرتی تھی اور آج کل گورننگ باڈی اُن جیسا کردار ادا کر رہی ہے۔ (‏اعمال 15:‏2،‏ 6‏)‏ جیسے پہلی صدی عیسوی کے رسول اور بزرگ مسیحیوں کے سربراہ نہیں تھے ویسے ہی گورننگ باڈی کے رُکن ہماری تنظیم کے سربراہ نہیں ہیں۔ وہ پاک کلام سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں اور یہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کو کلیسیا (‏یعنی جماعت)‏ کا سربراہ مقرر کِیا ہے۔—‏1-‏کُرنتھیوں 11:‏3؛‏ اِفسیوں 5:‏23‏۔‏

گورننگ باڈی کے رُکن کون ہیں؟‏

 اِس وقت (‏جنوری 2018ء)‏ گورننگ باڈی کے ارکان یہ ہیں:‏ کینتھ کک‏، گیج فلیگل‏، سموئیل ہرڈ‏، جیفری جیکسن‏، سٹیون لیٹ‏، گیرٹ لوش‏، مارک سینڈرسن‏، ڈیوڈ سپلین اور جیفری وائنڈر‏۔ وہ سب امریکہ کے شہر نیو یارک میں یہوواہ کے گواہوں کے مرکزی دفتر میں کام کرتے ہیں۔‏

گورننگ باڈی کیسے کام کرتی ہے؟‏

 یہوواہ کے گواہوں کی کارگزاریوں کی نگرانی کرنے کے لیے گورننگ باڈی نے چھ کمیٹیاں قائم کی ہیں۔ گورننگ باڈی کا ہر رُکن ایک یا ایک سے زیادہ کمیٹیوں میں کام کرتا ہے۔‏

  •   منتظمین کی کمیٹی قانونی معاملات کی نگرانی کرتی ہے، آفت کے وقت اِمدادی کارروائیوں کا بندوبست کرتی ہے اور دیگر ضروری معاملات کو نپٹاتی ہے، مثلاً جب یہوواہ کے گواہوں کو اُن کے عقائد کی وجہ سے اذیت پہنچائی جاتی ہے تو یہ کمیٹی ضروری اِقدامات اُٹھاتی ہے۔‏

  •   بیت ایل کے عملے کی کمیٹی یہوواہ کے گواہوں کی برانچوں کے عملے کے لیے ضروری اِنتظامات کرتی ہے۔‏

  •   اِشاعت کی کمیٹی پاک کلام پر مبنی کتابیں اور رسالے شائع کرنے اور اِنہیں دوسرے علاقوں میں بھیجنے کا بندوبست کرتی ہے۔ یہ کمیٹی یہوواہ کے گواہوں کی عبادت گاہوں، ترجمے کے دفتروں اور برانچوں کی تعمیر کی نگرانی بھی کرتی ہے۔‏

  •   خدمتی کمیٹی پوری دُنیا میں بادشاہت کی خوش خبری سنانے کے کام کی نگرانی کرتی ہے۔—‏متی 24:‏14‏۔‏

  •   تعلیمی کمیٹی یہوواہ کے گواہوں کے تعلیمی پروگراموں کا بندوبست کرتی ہے اور اِن کے لیے نصاب اور آڈیو اور ویڈیو پروگراموں کا اِنتظام کرتی ہے۔‏

  •   مضمون نویسی کی کمیٹی کی نگرانی میں کتابیں، رسالے اور ہماری ویب سائٹ کے لیے مضامین لکھے جاتے ہیں اور اِن کا ترجمہ کِیا جاتا ہے۔‏

 اِن سب کمیٹیوں کی نگرانی کرنے کے علاوہ گورننگ باڈی کے تمام رُکن ہر ہفتے جمع ہوتے ہیں اور تنظیم کی ضروریات پر غور کرتے ہیں۔ وہ یہ دیکھتے ہیں کہ خدا کے کلام میں کسی معاملے کے متعلق کیا ہدایات دی گئی ہیں اور وہ پاک روح کی رہنمائی کو قبول کرتے ہیں تاکہ وہ متفق ہو کر فیصلے کر سکیں۔—‏اعمال 15:‏25‏۔‏

گورننگ باڈی کے مددگار کون ہیں؟‏

 یہ ایسے قابلِ بھروسا یہوواہ کے گواہ ہیں جنہیں گورننگ باڈی کی کسی کمیٹی کی مدد کرنے کے لیے مقرر کِیا گیا ہے۔ (‏1-‏کُرنتھیوں 4:‏2‏)‏ وہ اُس کمیٹی کے کام کے سلسلے میں تجربہ رکھتے ہیں اور اُس کے ہفتہ وار اِجلاسوں میں حاضر ہوتے ہیں۔ کمیٹی کے فیصلے تو گورننگ باڈی کے رُکن کرتے ہیں لیکن مددگار اُنہیں معلومات فراہم کرتے ہیں اور تجاویز دیتے ہیں۔ پھر وہ اِن فیصلوں کو عملی شکل دینے کے لیے اِقدامات اُٹھاتے ہیں اور اِس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ اِن فیصلوں کے کیا نتیجے نکلتے ہیں۔ گورننگ باڈی اِن مددگاروں کو دوسرے ملکوں میں یہوواہ کے گواہوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے بھی بھیجتی ہے یا اُن کو خاص تقریبات پر تقریریں دینے کے لیے مقرر کرتی ہے۔‏

گورننگ باڈی کے مددگار

کمیٹی

نام

منتظمین کی کمیٹی

  • جان ایکرن

  • پال گیلیس

  • ٹروئے سنائڈر

بیت ایل کے عملے کی کمیٹی

  • جیرالڈ گرِزل

  • پیٹرک لافرانکا

  • ڈینئل مولکن

  • مارک سکوٹ

  • رالف والز

اِشاعت کی کمیٹی

  • رابرٹ بٹلر

  • ہیرلڈ کورکن

  • گاجوس گلوکنٹن

  • ڈونلڈ گورڈن

  • رابرٹ لوچیونی

  • الیکس رائین‌مولر

  • ڈیوڈ سِنکلیر

خدمتی کمیٹی

  • گیری برو

  • جوئیل ڈیلنگر

  • بے‌ٹی جارجز

  • انتھونی گرفن

  • سیتھ ہائیت

  • جوڈی جیڈیل

  • کرسٹوفر میور

  • بالٹاسار پرلا

  • جیکب رمف

  • جوناتھن سمتھ

  • ولیم ٹرنر

  • لیون ویور

تعلیمی کمیٹی

  • مائیکل بلیک

  • رونلڈ کرزن

  • کینتھ فلوڈن

  • ولیم میلن‌فنٹ

  • مارک نومیر

  • ڈیوڈ شیفر

مضمون نویسی کی کمیٹی

  • نیکولاس آہلادِس

  • پئر کرسٹنسن

  • رابرٹ سیرانکو

  • کینتھ گڈبرن

  • جیمز مینٹس

  • اِضحاق مورے

  • کلائیو مارٹن

  • لیونارڈ مائرز

  • جین سمالی

  • ہرمنوس وین سلم