مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

باب 5

ہمارے اجلاسوں پر آنے سے آپ کو کون‌سے فائدے ہوں گے؟‏

ہمارے اجلاسوں پر آنے سے آپ کو کون‌سے فائدے ہوں گے؟‏

ارجنٹائن

سیرالیون

بیلجیئم

ملائشیا

بہت سے لوگوں نے عبادت‌گاہوں میں جانا چھوڑ دیا ہے کیونکہ وہاں پر اُن کو زندگی کے بارے میں اپنے سوالوں کے کوئی جواب نہیں ملتے۔‏ تو پھر کیا یہوواہ کے گواہوں کے اجلاسوں پر آنے سے آپ کو کوئی فائدہ ہوگا؟‏

آپ ایسے لوگوں سے ملیں گے جو دوسروں سے محبت کرتے ہیں۔‏ پہلی صدی عیسوی میں جگہ‌جگہ کلیسیائیں قائم کی گئیں۔‏ مسیحی خدا کی عبادت کرنے،‏ پاک صحیفوں پر غور کرنے اور ایک دوسرے کی حوصلہ‌افزائی کرنے کے لئے جمع ہوتے تھے۔‏ (‏عبرانیوں 10:‏24،‏ 25‏)‏ اُن کے درمیان بڑی محبت پائی جاتی تھی اور وہ ایک دوسرے کو اپنے دوست اور بہن‌بھائی سمجھتے تھے۔‏ (‏2-‏تھسلنیکیوں 1:‏3؛‏ 3-‏یوحنا 14‏)‏ ہم پہلی صدی کے مسیحیوں کی مثال پر عمل کرتے ہیں اور یوں ہمیں اُن جیسی خوشی حاصل ہوتی ہے۔‏

آپ سیکھیں گے کہ آپ پاک صحیفوں کے اصولوں کو کیسے عمل میں لا سکتے ہیں۔‏ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ قدیم زمانے میں مرد،‏ عورتیں اور بچے سب مل کر خدا کی عبادت کرتے تھے۔‏ آج ہم بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔‏ ہمارے اجلاسوں پر یہ سکھایا جاتا ہے کہ ہم بائبل کے اصولوں کو کیسے عمل میں لا سکتے ہیں‏۔‏ (‏استثنا 31:‏12؛‏ نحمیاہ 8:‏8‏)‏ اِن اجلاسوں کے کچھ حصے سوال‌وجواب کی صورت میں ہوتے ہیں اور سب اِن میں حصہ لے سکتے ہیں۔‏ اِس کے علاوہ ہم سب مل کر گیت گاتے ہیں اور یوں ہم اُس اُمید کا اقرار کرتے ہیں جو ہمیں خدا کے کلام سے حاصل ہوتی ہے۔‏—‏عبرانیوں 10:‏23‏۔‏

آپ کا ایمان مضبوط ہوگا۔‏ پولس رسول نے اپنے زمانے کی ایک کلیسیا کو یوں لکھا:‏ ”‏مَیں آپ سے ملنے کے لیے بےتاب ہوں تاکہ .‏ .‏ .‏ آپ کے ایمان سے میری حوصلہ‌افزائی ہو اور میرے ایمان سے آپ کی حوصلہ‌افزائی ہو۔‏“‏ (‏رومیوں 1:‏11،‏ 12‏)‏ جب ہم باقاعدگی سے خدا کے دوسرے خادموں کے ساتھ جمع ہوتے ہیں تو ہمارا ایمان بڑھتا ہے اور ہمارا یہ عزم مضبوط ہوتا ہے کہ ہم خدا کے اصولوں کے مطابق زندگی گزاریں۔‏

ہم آپ کو اپنے اگلے اجلاس پر آنے کی دعوت دیتے ہیں۔‏ ہمارے اجلاسوں پر چندہ نہیں لیا جاتا۔‏ ہمیں پورا یقین ہے کہ ہمارے ساتھ جمع ہو کر آپ کو بڑا فائدہ ہوگا۔‏

  • ہم اپنے اجلاسوں کے سلسلے میں کن کی مثال پر عمل کرتے ہیں؟‏

  • خدا کے دوسرے خادموں کے ساتھ جمع ہونے سے ہمیں کون‌سے فائدے حاصل ہوتے ہیں؟‏