مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

John Moore/Getty Images

خاص مہم

صحت کے مسئلے—‏خدا کی بادشاہت اِن کے حوالے سے کیا کرے گی؟‏

صحت کے مسئلے—‏خدا کی بادشاہت اِن کے حوالے سے کیا کرے گی؟‏

 ‏”‏یہ سچ ہے کہ کورونا کی وبا اب ایک عالمی وبا نہیں رہی لیکن اِس کا یہ مطلب نہیں کہ اِس کا خطرہ ٹل گیا ہے۔‏ ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ مستقبل میں ایک اَور عالمی وبا آئے گی اور ہمیں اِس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔“‏—‏ڈاکٹر ٹیدروس ادھانوم گبرئسس،‏ عالمی اِدارۂ‌صحت کے ڈائریکٹر جنرل،‏ 22 مئی 2023ء۔‏

 کورونا کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو ابھی بھی صحت کے مسئلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ جذباتی طور پر بھی مشکلوں سے گزر رہے ہیں۔ کیا حکومتیں اور صحت کے اِدارے اگلی وبا کے لیے تیار ہیں؟ اور کیا وہ صحت کے اُن مسئلوں کو مکمل طور پر حل کر سکتے ہیں جن کا ابھی ہمیں سامنا کرنا پڑ رہا ہے؟‏

 خدا کے کلام میں ایک ایسی حکومت کے بارے میں بتایا گیا ہے جو ہمارے صحت کے مسئلوں کو حل کر دے گی۔ اِس میں بتایا گیا ہے کہ ”‏خدا ایک سلطنت برپا کرے گا“‏ یعنی ایک بادشاہت یا حکومت قائم کرے گا۔ (‏دانی‌ایل 2:‏44‏)‏ اِس حکومت کے تحت رہنے والے لوگوں میں سے کوئی بھی نہیں کہے گا کہ ”‏مَیں بیمار ہوں۔“‏ (‏یسعیاہ 33:‏24‏)‏ سب لوگ صحت‌مند ہوں گے اور اُن میں ویسی ہی طاقت اور توانائی ہوگی جیسی اُن کی جوانی میں تھی۔—‏ایوب 33:‏25‏۔‏