مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سرِورق کا موضوع:‏ پریشانیوں سے کیسے نمٹیں؟‏

مالی مسائل کی وجہ سے پریشان

مالی مسائل کی وجہ سے پریشان

پال جن کے دو بچے ہیں،‏ کہتے ہیں کہ ”‏ہمارے ملک کی معاشی حالت ایک دم بہت خراب ہو گئی۔‏ اگر کھانا ملتا بھی تھا تو بہت ہی مہنگا ہوتا تھا۔‏ ہم کھانے پینے کی چیزیں خریدنے کے لیے کئی کئی گھنٹے قطار میں کھڑے رہتے لیکن اکثر ہماری باری آنے تک سب کچھ ختم ہو جاتا۔‏ لوگ خوراک کی کمی کی وجہ سے نہایت کمزور ہو گئے،‏ یہاں تک کہ کچھ لوگ سڑک پر چلتے چلتے بےہوش ہو جاتے۔‏ روزمرہ کی چیزوں کی قیمت پہلے تو لاکھوں اور پھر اربوں تک پہنچ گئی۔‏ آخرکار ملک کی کرنسی کی قدر بالکل ختم ہو گئی۔‏ مَیں نے بینک میں جو پیسے جمع کروائے تھے اور بیمے اور پنشن کے لیے جو رقم بھری تھی،‏ وہ سب ضائع ہو گئی۔‏“‏

پال

پال جانتے تھے کہ زندہ رہنے کے لیے اُنہیں سمجھ‌داری سے کام لینا ہوگا۔‏ (‏امثال 3:‏21‏)‏ وہ کہتے ہیں کہ ”‏یوں تو مَیں بجلی کا کام کرتا ہوں لیکن اُس وقت مجھے جو بھی کام ملتا،‏ مَیں اِسے کرتا،‏ چاہے مجھے بہت ہی کم پیسے کیوں نہ ملتے۔‏ کچھ لوگ بدلے میں مجھے پیسے نہیں بلکہ کھانے پینے یا گھریلو اِستعمال کی چیزیں دیتے۔‏ اگر مجھے صابن کی چار ٹکیاں ملتیں تو ہم دو اِستعمال کر لیتے اور دو بیچ دیتے۔‏ اِس طرح میرے پاس 40 چوزے ہو گئے۔‏ جب وہ بڑے ہو گئے تو مَیں نے اُن کو بیچ کر 300 چوزے خرید لیے۔‏ کچھ عرصے بعد مَیں نے 50 مُرغیوں کے بدلے 100 کلو (‏220 پونڈ)‏ آٹا لیا جو کافی دیر تک میرے گھر والوں اور دوسرے لوگوں کی بھوک مٹانے کے کام آیا۔‏“‏

پال یہ بھی جانتے تھے کہ سمجھ‌دار شخص ہمیشہ خدا پر بھروسا کرتا ہے۔‏ جب ہم خدا کے حکموں پر عمل کرتے ہیں تو وہ ہماری مدد کرتا ہے۔‏ یسوع مسیح نے ضروریاتِ‌زندگی کے متعلق کہا:‏ ”‏حد سے زیادہ پریشان مت ہوں .‏ .‏ .‏ [‏خدا]‏ جانتا ہے کہ آپ کو اِن چیزوں کی ضرورت ہے۔‏“‏—‏لُوقا 12:‏29-‏31‏،‏ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن۔‏

افسوس کی بات ہے کہ زیادہ‌تر لوگ خدا کے دُشمن شیطان کے دھوکے میں آ کر بس اپنی ضروریات پوری کرنے کا سوچتے ہیں۔‏ وہ طرح طرح کی چیزیں حاصل کرنے کی فکر میں رہتے ہیں،‏ چاہے اُنہیں اِن کی ضرورت ہو یا نہیں۔‏ اِس وجہ سے وہ قرض لے لیتے ہیں اور بعد میں اُنہیں احساس ہوتا ہے کہ ”‏قرض لینے والا قرض دینے والے کا نوکر ہے۔‏“‏—‏امثال 22:‏7‏۔‏

کچھ لوگ مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایسے فیصلے کرتے ہیں جو نقصان‌دہ ثابت ہوتے ہیں۔‏ پال کہتے ہیں:‏ ”‏میرے بہت سے پڑوسی اپنے حالات میں بہتری لانے کے لیے گھر والوں اور دوستوں کو چھوڑ کر پردیس چلے گئے۔‏ کچھ کے پاس صحیح ویزے نہیں تھے اور اِس لیے اُنہیں کوئی کام نہیں ملا۔‏ اُن کو اکثر پولیس سے بھاگنا پڑا اور فٹ‌پاتھ پر راتیں کاٹنی پڑیں۔‏ اُنہوں نے تو خدا کو مدد کرنے کا موقع ہی نہیں دیا۔‏ لیکن مَیں نے اور میرے گھر والوں نے پکا اِرادہ کِیا کہ ہم اِکٹھے رہیں گے اور مل کر خدا کی مدد سے مالی مشکلات کا سامنا کریں گے۔‏“‏

پاک کلام کی ہدایت پر عمل کریں

پال آگے کہتے ہیں:‏ ”‏یسوع مسیح نے یہ ہدایت دی کہ ”‏کل کے لئے فکر نہ کرو کیونکہ .‏ .‏ .‏ آج کے لئے آج ہی کا دُکھ کافی ہے۔‏“‏ لہٰذا مَیں روزانہ خدا سے دُعا کرتا تھا کہ ”‏ہماری روز کی روٹی آج ہمیں دے“‏ تاکہ ہم زندہ رہیں۔‏ اور اُس نے ہماری سنی۔‏ سچ ہے کہ ہمیں ہر بار پسند کی چیز نہیں ملی۔‏ مثال کے طور پر ایک بار مَیں ایک دُکان کے باہر قطار میں کھڑا ہو گیا حالانکہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ یہاں کیا بک رہا ہے۔‏ جب میری باری آئی تو مَیں نے دیکھا کہ یہاں دہی بک رہا ہے۔‏ مجھے دہی بالکل پسند نہیں۔‏ لیکن اِس سے ہم پیٹ تو بھر سکتے تھے۔‏ لہٰذا اُس رات ہم نے دہی کھایا۔‏ مَیں خدا کا شکر کرتا ہوں کہ اُس مشکل وقت میں بھی میرے گھر والوں کو کبھی بھوکے پیٹ نہیں سونا پڑا۔‏ *

خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ ”‏مَیں تمہیں کبھی نہیں چھوڑوں گا۔‏ مَیں تمہیں کبھی ترک نہیں کروں گا۔‏“‏—‏عبرانیوں 13:‏5‏،‏ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن۔‏

اب ہماری مالی حالت قدراً بہتر ہے۔‏ لیکن ہم نے دیکھا ہے کہ خدا پر بھروسا رکھنے سے کسی بھی پریشانی سے نمٹا جا سکتا ہے۔‏ اگر ہم یہوواہ * خدا کی مرضی پر چلیں گے تو وہ ضرور ہماری مدد کرے گا۔‏ ہم نے خود دیکھا ہے کہ زبور 34:‏8 میں لکھی یہ بات کتنی سچ ہے:‏ ”‏آزما کر دیکھو کہ [‏یہوواہ]‏ کیسا مہربان ہے۔‏ مبارک ہے وہ آدمی جو اُس پر توکل کرتا ہے۔‏“‏ اِس لیے ہمیں پورا یقین ہے کہ اگر ہمیں آئندہ کبھی مالی مشکلات کا سامنا ہوگا تو یہوواہ خدا ہمیں اکیلا نہیں چھوڑے گا۔‏

خدا ”‏روز کی روٹی“‏ حاصل کرنے میں اپنے بندوں کی مدد کرتا ہے۔‏

ہم پر جو کچھ بیتا،‏ اُس سے ہم نے سیکھا کہ زندہ رہنے کے لیے اِنسان کو خوراک کی ضرورت ہے،‏ ملازمت یا پیسے کی نہیں۔‏ ہم اُس وقت کا شدت سے اِنتظار کر رہے ہیں جب خدا کا یہ وعدہ پورا ہوگا:‏ ”‏زمین میں پہاڑوں کی چوٹیوں پر اناج کی اِفراط ہوگی۔‏“‏ اُس وقت تک ہم پاک کلام کی اِس ہدایت پر عمل کریں گے:‏ ”‏اگر ہمارے پاس کھانے پہننے کو ہے تو اُسی پر قناعت کریں۔‏“‏ ہمیں خدا کے کلام کی اِن آیتوں سے بہت تسلی ملتی ہے:‏ ”‏آپ کی زندگی سے ظاہر ہو کہ آپ کو پیسے سے پیار نہیں ہے بلکہ آپ اُن چیزوں سے مطمئن ہیں جو آپ کے پاس ہیں۔‏ کیونکہ [‏خدا]‏ نے کہا ہے کہ ”‏مَیں تمہیں کبھی نہیں چھوڑوں گا۔‏ مَیں تمہیں کبھی ترک نہیں کروں گا۔‏“‏ اِس لیے ہم پورے اِعتماد سے کہہ سکتے ہیں کہ ”‏یہوواہ میرا مددگار ہے۔‏ مَیں نہیں ڈروں گا۔‏“‏“‏ *

پال اور اُن کے گھر والے واقعی ’‏خدا کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔‏‘‏ (‏پیدایش 6:‏9‏)‏ اِس کے لیے مضبوط ایمان کی ضرورت ہے۔‏ پال نے ایمان اور سمجھ‌داری کی جو مثال قائم کی،‏ اُس پر عمل کر کے ہم بھی مالی مشکلات سے نمٹ سکتے ہیں۔‏

لیکن ہم گھریلو پریشانیوں سے کیسے نمٹ سکتے ہیں؟‏

^ پیراگراف 10 یہوواہ پاک کلام کے مطابق خدا کا ذاتی نام ہے۔‏