مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ریگستان کی شاطر بلی

ریگستان کی شاطر بلی

ریگستانی بلی حاملہ ہونے کے تقریباً دو مہینے بعد عموماً 3 بچوں کو جنم دیتی ہے۔‏

صحرا میں رات کی تاریکی پھیلی ہوئی ہے۔‏ اچانک ایک بلی اپنے بِل سے نکلتی ہے اور رُک جاتی ہے۔‏ وہ نظر دوڑا کر چاروں طرف دیکھتی ہے اور اِردگِرد کی آوازوں کو سننے کے لئے اپنے کان کھڑے کرتی ہے۔‏ پھر وہ دبے پاؤں شکار کی تلاش میں نکل جاتی ہے۔‏

جب اُسے اپنا شکار نظر آتا ہے تو وہ ایک دم سے چھلانگ لگا کر اُسے دبوچ لیتی ہے۔‏ وہ ساری رات اِسی طرح شکار کرتی رہتی ہے۔‏ جب اُس کا پیٹ بھر جاتا ہے تو وہ بچے ہوئے شکار کو ریت میں دبا دیتی ہے۔‏ پھر وہ سورج نکلنے سے پہلے اپنے بِل میں واپس لوٹ آتی ہے اور دن کے دوران کم ہی باہر نکلتی ہے۔‏ آئیں،‏ اِس شاطر بلی کی چند دلچسپ خصوصیات پر غور کریں۔‏