مواد فوراً دِکھائیں

کیا یہوواہ کے گواہ پروٹسٹنٹ ہیں؟‏

کیا یہوواہ کے گواہ پروٹسٹنٹ ہیں؟‏

 ہم مسیحی تو ہیں لیکن ہم پروٹسٹنٹ نہیں ہیں۔‏

 دراصل پروٹسٹنٹ فرقے کا آغاز ایک تحریک سے ہوا جو رومن کیتھولک فرقے کی اِصلاح کرنے کے لیے چلائی گئی تھی۔ یہ سچ ہے کہ ہم کیتھولک فرقے کی تعلیمات سے متفق نہیں ہیں لیکن ہم پروٹسٹنٹ بھی نہیں ہیں۔ اِس کی کیا وجہ ہے؟‏

  1.   پروٹسٹنٹ فرقے کے کئی عقیدے کتابِ مُقدس کے مطابق نہیں ہیں۔‏ مثال کے طور پر کتابِ مُقدس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ خدا اور یسوع مسیح ایک ہی ہستی ہیں۔ اِس کی بجائے اِس میں لکھا ہے کہ خدا صرف ایک ہی ہے اور یسوع مسیح خدا کے بیٹے ہیں۔ (‏1-‏تیمُتھیُس 2:‏5؛‏ یوحنا 14:‏28‏)‏ کتابِ مُقدس میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ خدا بُرے لوگوں کو سزا دینے کے لیے دوزخ میں تڑپاتا ہے۔ اِس کی بجائے اِس میں لکھا ہے کہ خدا اُنہیں ہمیشہ کے لیے ہلاک کر دے گا۔—‏زبور 37:‏9؛‏ 2-‏تھسلُنیکیوں 1:‏9‏۔‏

  2.   ہم کیتھولک یا کسی دوسرے فرقے کے خلاف احتجاج نہیں کرتے اور نہ ہی اُن کی اِصلاح کرنے کے لیے تحریکیں چلاتے ہیں۔‏ اِس کی بجائے ہم لوگوں کو خدا کی بادشاہت کی خوش خبری سناتے ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اِس خوش خبری کو قبول کریں۔ (‏متی 24:‏14؛‏ 28:‏19، 20‏)‏ ہم کسی فرقے کی اِصلاح کرنے کی بجائے یہ کوشش کرتے ہیں کہ اُن لوگوں کو کتابِ مُقدس کا پیغام سنائیں جو سچے دل سے خدا کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔—‏کُلسّیوں 1:‏9، 10؛‏ 2-‏تیمُتھیُس 2:‏24، 25‏۔‏