مواد فوراً دِکھائیں

کیا یہوواہ کے گواہ سمجھتے ہیں کہ صرف اُنہی کو نجات ملے گی؟‏

کیا یہوواہ کے گواہ سمجھتے ہیں کہ صرف اُنہی کو نجات ملے گی؟‏

 جی نہیں۔ لاکھوں ایسے لوگوں کو بھی جو فوت ہو چکے ہیں، نجات پانے کا موقع ملے گا حالانکہ وہ یہوواہ کے گواہ نہیں تھے۔ پاک کلام میں لکھا ہے کہ خدا نے ایک نئی دُنیا کا وعدہ کِیا ہے جس میں نیکوں اور بدوں کو زندہ کِیا جائے گا۔ (‏اعمال 24:‏15‏)‏ اِس کے علاوہ بہت سے ایسے لوگوں کو بھی نجات ملے گی جو ابھی تو خدا کی خدمت نہیں کر رہے لیکن شاید مستقبل میں ایسا کرنے لگیں۔ لیکن یہ ہمارا فیصلہ نہیں کہ کون نجات پائیں گے اور کون نہیں۔ یہ فیصلہ صرف اور صرف یسوع مسیح کے ہاتھ میں ہے۔—‏یوحنا 5:‏22،‏ 27‏۔‏