مواد فوراً دِکھائیں

کیا یہوواہ کے گواہوں میں عورتیں مذہبی تعلیم دیتی ہیں؟‏

کیا یہوواہ کے گواہوں میں عورتیں مذہبی تعلیم دیتی ہیں؟‏

 جی ہاں۔ یہوواہ کے تمام گواہ مذہبی تعلیم دیتے ہیں، چاہے وہ مرد ہوں یا عورتیں۔ اور اِس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ کتابِ مُقدس میں پیش گوئی کی گئی کہ ’‏خوش خبری دینے والیاں فوج کی فوج ہوں گی۔‘‏—‏زبور 68:‏11‏۔‏

 ہماری تنظیم میں عورتیں اُن عورتوں کی مثال پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہیں جن کا پاک کلام میں ذکر ہے۔ (‏امثال 31:‏10-‏31‏)‏ وہ بڑھ چڑھ کر تبلیغی سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہیں لیکن کلیسیا (‏یعنی جماعت)‏ میں پیشوائی نہیں کرتیں۔ وہ اپنے بچوں کو بھی کتابِ مُقدس کی تعلیم دیتی ہیں۔ (‏امثال 1:‏8‏)‏ وہ اپنے عمدہ چال چلن سے دوسروں پر اچھا اثر ڈالنے کی پوری کوشش کرتی ہیں۔—‏طِطُس 2:‏3-‏5‏۔‏