مواد فوراً دِکھائیں

تحقیق کے لیے مشقیں

اِن مشقوں کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اِنہیں کتاب ”‏پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں‏“‏ کے ساتھ اِستعمال کریں۔ اپنے عقیدوں پر تحقیق کریں، اِن کے بارے میں بائبل کی تعلیمات کا جائزہ لیں اور اپنے ایمان کا دِفاع کرنا سیکھیں۔‏

خدا کون ہے؟‏ (‏حصہ 1)‏

اگر کوئی آپ سے کہے کہ خدا لوگوں کو سزا دینے کے لیے اُن پر مصیبتیں لاتا ہے تو آپ اُسے کیا جواب دیں گے؟‏

خدا کون ہے؟‏ (‏حصہ 2)‏

کیا ہم خدا کے دوست بن سکتے ہیں؟‏

کیا بائبل واقعی خدا کی طرف سے ہے؟‏ (‏حصہ 1)‏

بائبل کو اِنسانوں نے لکھا ہے تو پھر یہ خدا کی طرف سے کیسے ہو سکتی ہے؟‏

کیا بائبل واقعی خدا کی طرف سے ہے؟‏ (‏حصہ 2)‏

بائبل میں درج پیش‌گوئیوں پر غور کرنے سے لوگ اِس بات کے قائل ہو جاتے ہیں کہ بائبل واقعی خدا کی طرف سے ہے۔‏

خدا نے اِنسانوں کو کس مقصد سے بنایا ہے؟‏ (‏حصہ 1)‏

کیا خدا زمین پر ایسے ہی حالات چاہتا تھا جیسے آج ہیں؟‏

خدا نے اِنسانوں کو کس مقصد سے بنایا ہے؟‏ (‏حصہ 2)‏

اگر خدا کا مقصد یہ تھا کہ زمین فردوس بن جائے تو یہ فردوس کیوں نہیں ہے؟‏

خدا نے اِنسانوں کو کس مقصد سے بنایا ہے؟‏ (‏حصہ 3)‏

کیا خدا اِنسانوں کے ذریعے دُنیا کے مسئلوں کو حل کرے گا؟‏

یسوع مسیح کون ہیں؟‏ (‏حصہ 1)‏

اگر کوئی شخص یہ کہے کہ یسوع صرف ایک اچھے آدمی تھے تو آپ اُسے کیا جواب دیں گے؟‏

یسوع مسیح کون ہیں؟‏ (‏حصہ 2)‏

اگر کوئی کہتا ہے کہ یسوع خدا ہیں تو آپ اُسے کیا جواب دیں گے؟‏

یسوع مسیح کون ہیں؟‏ (‏حصہ 3)‏

یسوع مسیح نے طاقت کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ نرم‌دلی کی بھی بہترین مثال کیسے قائم کی؟‏

فدیہ—‏خدا کی طرف سے بیش قیمت تحفہ (‏حصہ 1)‏

کیا ہم اپنے اچھے اعمال کی بِنا پر نجات پانے کے حق‌دار بن سکتے ہیں؟‏

فدیہ—‏خدا کی طرف سے بیش قیمت تحفہ (‏حصہ 2)‏

ایک شخص جو ہزاروں سال پہلے مرا،‏ اُس کی موت کا اثر آج ہماری زندگی پر کیسے ہو سکتا ہے؟‏

مرنے کے بعد اِنسانوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟‏ (‏حصہ 1)‏

کیا مُردے کسی اَور جہان میں زندہ ہیں؟‏ کیا وہ دوزخ میں جل رہے ہیں؟‏

مرنے کے بعد اِنسانوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟‏ (‏حصہ 2)‏

کیا اِنسان مرنے کے لیے پیدا ہوتے ہیں؟‏

مُردوں کو زندہ کِیا جائے گا (‏حصہ 1)‏

کیا اپنے عزیزوں کی موت پر غم‌زدہ ہونے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہم مُردوں کے زندہ ہو جانے پر ایمان نہیں رکھتے؟‏

مُردوں کو زندہ کِیا جائے گا (‏حصہ 2)‏

آپ اُس شخص کو کیا جواب دیں گے جسے اِس بات پر یقین کرنا مشکل لگتا ہے کہ مُردوں کو زندہ کِیا جائے گا؟‏

خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏ (‏حصہ 1)‏

خدا نے وفادار فرشتوں کی بجائے اِنسانوں کو آسمان پر حکمرانی کرنے کے لیے کیوں چُنا ہے؟‏

خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏ (‏حصہ 2)‏

دیکھیں کہ خدا کی بادشاہت نے اب تک کون سے کام انجام دیے ہیں اور یہ مستقبل میں کیا کرے گی۔‏

کیا دُنیا کا خاتمہ قریب ہے؟‏ (‏حصہ 1)‏

بعض لوگوں کو اِس بات پر یقین کرنا مشکل لگتا ہے کہ ہم آخری زمانے میں رہ رہے ہیں۔‏ کچھ ایسے ثبوتوں پر غور کریں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دُنیا کا خاتمہ قریب ہے۔‏

کیا دُنیا کا خاتمہ قریب ہے؟‏ (‏حصہ 2)‏

پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ ”‏آخری زمانے“‏ میں کون سی اچھی باتیں ہوں گی۔‏

کیا فرشتے ہماری زندگی پر اثر ڈالتے ہیں؟‏ (‏حصہ 1)‏

کیا فرشتے وجود رکھتے ہیں؟‏ کیا فرشتے بُرے بھی ہو سکتے ہیں؟‏ اِس مشق کے ذریعے اِن سوالوں کے جواب حاصل کریں۔‏

کیا فرشتے ہماری زندگی پر اثر ڈالتے ہیں؟‏ (‏حصہ 2)‏

کیا بدروحوں سے رابطہ کرنے میں کوئی بُرائی ہے؟‏

دُنیا میں اِتنی مصیبتیں کیوں ہیں؟‏ (‏حصہ 1)‏

اگر خدا اِس دُنیا کو چلا رہا ہے تو کیا وہی تمام بُرائی کا ذمےدار نہیں؟‏

دُنیا میں اِتنی مصیبتیں کیوں ہیں؟‏ (‏حصہ 2)‏

پاک کلام سے اِس سوال کا واضح اور تسلی بخش جواب حاصل کریں۔‏

آپ خدا کے دوست کیسے بن سکتے ہیں؟‏ (‏حصہ 1)‏

کیا آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں؟‏ دیکھیں کہ آپ اِس حوالے سے کیا مانتے ہیں اور کیوں؟‏ یہ بھی جانیں کہ پاک کلام میں اِس سلسلے میں کیا تعلیم دی گئی ہے۔‏

آپ خدا کے دوست کیسے بن سکتے ہیں؟‏ (‏حصہ 2)‏

کیا ہم شیطان کے حملوں کے باوجود خدا کے دوست بن سکتے ہیں؟‏

آپ خدا کے دوست کیسے بن سکتے ہیں؟‏ (‏حصہ 3)‏

پاک کلام کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے کوشش درکار ہے۔‏ لیکن کیا ایسا کرنے کا کوئی فائدہ ہے؟‏

زندگی کی نعمت کی قدر کریں (‏حصہ 1)‏

زندگی خدا کی طرف سے ایک نعمت ہے۔‏ ہم کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم اپنی اور دوسروں کی زندگی کا احترام کرتے ہیں؟‏

زندگی کی نعمت کی قدر کریں (‏حصہ 2)‏

اِس مشق کی مدد سے آپ خون کے اِستعمال کے حوالے سے اپنے نظریات کا جائزہ لے پائیں گے اور دوسروں کو اپنے نظریات کے بارے میں بتانا بھی سیکھیں گے۔‏

آپ کا گھرانہ خوش رہ سکتا ہے (‏حصہ 1)‏

آپ اپنی گھریلو زندگی کو خوش گوار کیسے بنا سکتے ہیں؟‏ اپنے نظریات کا جائزہ لیں،‏ پاک کلام کی تعلیم پر غور کریں اور جانیں کہ آپ اِس مشق کے ذریعے دوسروں کو اپنے نظریات کے بارے میں کیسے بتا سکتے ہیں۔‏

آپ کا گھرانہ خوش رہ سکتا ہے (‏حصہ 2)‏

والدین اور بچوں کو یسوع مسیح کی مثال پر عمل کرنے سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟‏ اپنے نظریات کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ اِس سلسلے میں پاک کلام کی تعلیم کیا ہے۔‏

خدا کی عبادت کرنے کا صحیح طریقہ (‏حصہ 1)‏

کیا تمام مذہب خدا کی نظر میں قابلِ قبول ہیں؟‏ اگر ایسا نہیں ہے تو آپ سچے مذہب کو کیسے پہچان سکتے ہیں؟‏ اپنے نظریات کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ اِس سلسلے میں پاک کلام کی تعلیم کیا ہے۔‏

خدا کی عبادت کرنے کا صحیح طریقہ (‏حصہ 2)‏

کیا خدا پر صرف ایمان رکھنا ہی کافی ہے؟‏ یا کیا وہ اپنے بندوں سے اَور باتوں کی بھی توقع کرتا ہے؟‏

صحیح طریقے سے خدا کی عبادت کریں (‏حصہ 1)‏

دیکھیں کہ خدا عبادت میں تصویروں اور مجسّموں کے اِستعمال،‏ سالگرہ اور مذہبی تہواروں کو کیسا خیال کرتا ہے اور پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا اصول دیے گئے ہیں۔‏

صحیح طریقے سے خدا کی عبادت کریں (‏حصہ 2)‏

آپ سمجھ داری سے دوسروں کو اپنے عقیدوں کے بارے میں کیسے بتا سکتے ہیں اور اُن کے نظریات کا احترام کیسے کر سکتے ہیں؟‏

دُعا—‏ایک بہت بڑا اعزاز (‏حصہ 1)‏

آپ خدا کے دوست کیسے بن سکتے ہیں؟‏ آپ یہ یقین کیوں رکھ سکتے ہیں کہ خدا ہماری دُعاؤں کو سنتا ہے؟‏

دُعا—‏ایک بہت بڑا اعزاز (‏حصہ 2)‏

پاک کلام سے دیکھیں کہ ہمیں کب اور کیسے دُعا کرنی چاہیے۔‏

دُعا—‏ایک بہت بڑا اعزاز (‏حصہ 3)‏

پاک کلام سے پتہ چلتا ہے کہ خدا فرق فرق طریقے سے ہماری دُعاؤں کا جواب دیتا ہے۔‏ وہ کب اور کن طریقوں سے ہماری دُعاؤں کا جواب دیتا ہے؟‏

اپنی زندگی خدا کے لیے وقف کریں اور بپتسمہ لیں (‏حصہ 1)‏

مسیحی بننے کے لیے بپتسمہ لینا لازمی کیوں ہے؟‏ کس بات سے مسیحیوں کو بپتسمہ لینے کی ترغیب ملتی ہے؟‏

اپنی زندگی خدا کے لیے وقف کریں اور بپتسمہ لیں (‏حصہ 2)‏

ایک مسیحی کو اپنی زندگی یہوواہ خدا کے لیے وقف کرنے سے پہلے کون سے اِقدام اُٹھانے چاہئیں؟‏ جب ایک مسیحی اپنی زندگی خدا کے لیے وقف کرتا ہے تو اِس کا اُس کے فیصلوں پر کیا اثر پڑتا ہے؟‏

اپنی زندگی خدا کے لیے وقف کریں اور بپتسمہ لیں (‏حصہ 3)‏

جب ایک مسیحی اپنی زندگی خدا کے لیے وقف کر لیتا ہے تو اُس سے کیا توقع کی جاتی ہے؟‏ خدا سے محبت کرنے والے مسیحی اِس بات پر بھروسا کیوں رکھ سکتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی خدا کے لیے وقف کرنے کے وعدے کو نبھا سکتے ہیں؟‏

یہوواہ خدا کی قربت میں رہیں (‏حصہ 1)‏

آپ خدا کی قربت میں کیسے رہ سکتے ہیں؟‏ اِس مشق کی مدد سے آپ اپنے عقیدوں کا جائزہ لے سکتے ہیں اور دوسروں کو اِن کے بارے میں بتانا سیکھ سکتے ہیں۔‏

یہوواہ خدا کی قربت میں رہیں (‏حصہ 2)‏

ہم خدا کی قربت میں رہنے اور اُس کے لیے اپنی محبت کو زندہ رکھنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏