مواد فوراً دِکھائیں

کیا مجھے اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنانے کے لیے پاک کلام سے مدد مل سکتی ہے؟‏

کیا مجھے اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنانے کے لیے پاک کلام سے مدد مل سکتی ہے؟‏

پاک کلام کا جواب

 جی ہاں۔ نیچے خدا کے کلام پر مبنی کچھ ایسے عمدہ مشورے دیے گئے ہیں جن سے لاکھوں مردوں اور عورتوں کو اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنانے میں مدد ملی ہے:‏

  1.   اپنی شادی کو قانونی طور پر رجسٹر کروائیں۔‏ قانونی لحاظ سے رجسٹرشُدہ شادی عمر بھر کا معاہدہ ہوتی ہے اور یہ خوش‌گوار گھریلو زندگی کی بنیاد ہوتی ہے۔—‏متی 19:‏4-‏6‏۔‏

  2.   محبت اور احترام ظاہر کریں۔‏ اِس میں یہ شامل ہے کہ آپ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ اُسی طرح پیش آئیں جس طرح آپ چاہتے ہیں کہ وہ آپ کے ساتھ پیش آئے۔—‏متی 7:‏12؛‏ اِفسیوں 5:‏25،‏ 33‏۔‏

  3.   تلخ باتیں کہنے سے گریز کریں۔‏ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ اُس وقت بھی نرمی سے بات کریں جب اُس کی کسی بات یا کام سے آپ کا دل دُکھتا ہے۔ (‏اِفسیوں 4:‏31، 32‏)‏ اِس سلسلے میں امثال 15:‏1 میں لکھا ہے:‏ ”‏نرم جواب قہر کو دُور کر دیتا ہے پر کرخت باتیں غضب‌انگیز ہیں۔“‏

  4.   ایک دوسرے کے وفادار رہیں۔‏ اپنے دل میں صرف اپنے جیون ساتھی کے لیے رومانوی اور جنسی جذبات رکھیں اور صرف اُسی سے اِن کا اِظہار کریں۔ (‏متی 5:‏28‏)‏ پاک کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏شادی کا بندھن سب لوگوں کی نظر میں باعزت ہو اور ازدواجی تعلقات پاک رہیں۔“‏—‏عبرانیوں 13:‏4‏۔‏

  5.   پیار سے اپنے بچوں کی تربیت کریں۔‏ بچوں پر نہ تو حد سے زیادہ سختی کریں اور نہ ہی اُنہیں حد سے زیادہ ڈھیل دیں۔—‏امثال 29:‏15؛‏ کُلسّیوں 3:‏21‏۔‏