خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام

بائبل کا مرکزی موضوع کیا ہے؟‏

تمام لوگوں کے لئے خدا کا پیغام کیا ہے؟‏

دُنیا بھر میں سب سے زیادہ تقسیم ہونے والی کتاب بائبل کے بارے میں کچھ اہم معلومات پر غور کریں۔‏

باب 1

فردوس میں انسان کا آغاز

دیکھیں کہ پاک کلام میں انسانوں کی تخلیق کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے اور خدا نے پہلے انسان آدم اور حوا کو کونسے حکم دئے۔‏

باب 2

فردوس سے خارج

جب خدا نے آدم اور حوا سے اُن کی نافرمانی کے لیے جواب مانگا تو اُس نے اُن کی اولاد کی نجات کے لیے کونسا بندوبست بنایا؟‏

باب 3

طوفان کے ذریعے زمین پر تباہی

دیکھیں کہ نوح کے زمانے میں زمین پر برائی کیوں پھیل گئی اور نوح نے کیسے ظاہر کِیا کہ وہ خدا کے وفادار ہیں۔‏

باب 4

ابرہام کے ساتھ خدا کا عہد

ابرہام ملک کنعان کیوں منتقل ہو گئے؟‏ یہوواہ خدا نے ابرہام کے ساتھ کونسا عہد باندھا؟‏

باب 5

ابرہام اور اُس کے خاندان پر خدا کی برکت

جب یہوواہ نے ابرہام کو اضحاق کو قربان کرنے کا حکم دیا تو اِس سے اُس نے انسانوں پر کیا ظاہر کِیا؟‏ یعقوب نے مرنے سے پہلے کیا پیشینگوئی کی؟‏

باب 6

ایوب کی وفاداری

ایوب کی کتاب سے پتہ چلتا ہے کہ تمام انسان خدا کی حکمرانی کی حمایت کرنے میں کون سا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔‏

باب 7

بنی‌اسرائیل کی نجات

یہوواہ خدا نے موسیٰ کے ذریعے بنی‌اسرائیل کو مصر سے رہائی کیسے دلائی؟‏ عیدفسح کو منانے کا مقصد کیا تھا؟‏

باب 8

ملک کنعان پر قبضہ

دیکھیں کہ جب بنی‌اسرائیل ملک کنعان پر قبضہ کرنے گئے تو خدا نے راحب اور اُن کے گھر والوں کو کیوں بچا لیا۔‏

باب 9

بنی‌اسرائیل کے پہلے دو بادشاہ

جب خدا نے ساؤل کو بنی‌اسرائیل کا بادشاہ مقرر کِیا تو بعد میں اُس نے ساؤل کی جگہ داؤد کو کیوں بادشاہ بنایا؟‏

باب 10

سلیمان بادشاہ کی شاندار حکمرانی

سلیمان کی حکمت کی کچھ مثالوں کے بارے میں پڑھیں اور دیکھیں کہ جب وہ خدا سے دُور ہو گئے تو اِس کا کیا نتیجہ نکلا۔‏

باب 11

یہوواہ خدا کی حمد کے گیت

دیکھیں کہ کس زبور کو پڑھنے سے ہم یہ تسلی پا سکتے ہیں کہ یہوواہ خدا اُن لوگوں کی مدد کرتا ہے جو اُس سے محبت کرتے ہیں۔‏ بادشاہ سلیمان نے غزل‌الغزلات میں کن باتوں کا ذکر کِیا؟‏

باب 12

الہامی کہاوتوں کی کتاب

دیکھیں کہ امثال اور واعظ کی کتاب میں درج خدا کی ہدایات ہمارے کام کیسے آ سکتی ہیں اور اِن پر غور کرنے سے خدا پر ہمارا بھروسا کیسے مضبوط ہوتا ہے۔‏

باب 13

اچھے بادشاہ،‏ بُرے بادشاہ

دیکھیں کہ بنی‌اسرائیل کو اسرائیل اور یہوداہ کی سلطنت میں کیوں تقسیم کِیا گیا،‏ داؤد کی نسل سے آنے والے بادشاہوں کے ساتھ کیا ہوا اور ہم یوناہ کی کتاب سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔‏

باب 14

خدا کے نبیوں کے پیغامات

خدا کے نبیوں نے لوگوں کو کونسا پیغام دیا؟‏ دیکھیں کہ اُنہوں نے کن چار موضوعات کے بارے میں پیشینگوئی کی۔‏

باب 15

دانی‌ایل نبی کی پیشینگوئیاں

دانی‌ایل نبی کو مسیح اور خدا کی بادشاہت کے بارے میں کیا بتایا گیا؟‏

باب 16

مسیح کی آمد

یہوواہ خدا نے فرشتوں اور یوحنا بپتسمہ دینے والے کے ذریعے مسیح کی شناخت کیسے کی؟‏ یہوواہ خدا نے خود بھی اِس بات کی شہادت کیسے دی کہ یسوع ہی مسیح ہے؟‏

باب 17

خدا کی بادشاہت کے بارے میں یسوع مسیح کی تعلیمات

یسوع مسیح کی تعلیمات کا مرکزی موضوع کیا تھا؟‏ یسوع مسیح نے کیسے ظاہر کِیا کہ وہ بادشاہ کے طور پر سب کے ساتھ محبت اور انصاف سے پیش آئیں گے؟‏

باب 18

یسوع مسیح کے معجزے

یسوع مسیح کے معجزوں سے ہم اُن کی طاقت اور حکمرانی کے بارے میں کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

باب 19

ہمارے زمانے کے لئے یسوع مسیح کی پیشینگوئیاں

یسوع مسیح نے اپنے رسولوں کو دُنیا کے آخر ہونے کا کیا نشان دیا؟‏

باب 20

یسوع مسیح کی موت

یسوع مسیح نے اپنی موت سے پہلے کس نئی تقریب کا آغاز کِیا؟‏

باب 21

یسوع مسیح کو زندہ کِیا گیا

یسوع مسیح کے شاگرد کیسے جان گئے کہ خدا نے یسوع کو زندہ کر دیا ہے؟‏

باب 22

رسولوں کی دلیری

عیدِپنتِکُست کے موقعے پر کیا واقع ہوا؟‏ جب شاگردوں نے یسوع مسیح کے بارے میں تعلیم دی تو یہودی پیشواؤں کا کیا ردِعمل رہا؟‏

باب 23

دُوردراز علاقوں میں خوشخبری کی مُنادی

جب پولس رسول نے شہر لسترہ میں ایک لنگڑے آدمی کو شفا بخشی تو کیا واقع ہوا؟‏ پولس رسول کو رومہ کیوں بھیجا گیا؟‏

باب 24

پولس رسول کے خطوط

پولس رسول نے کلیسیا کے انتظام کے سلسلے میں کونسی ہدایات دیں؟‏ اُنہوں نے عورت کی نسل کے بارے میں کیا بتایا؟‏

باب 25

ایمان،‏ پاکیزگی اور محبت کے سلسلے میں ہدایات

خدا کے خادم ایمان کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟‏ ایک شخص خدا کے لیے اپنی محبت کیسے ظاہر کر سکتا ہے؟‏

باب 26

آخرکار زمین پر فردوس!‏

دیکھیں کہ مکاشفہ کی کتاب تمام انسانوں کے لیے خدا کے پیغام کو کیسے مکمل کرتی ہے۔‏

پاک صحیفوں کا پیغام—‏ایک نظر میں

یہوواہ خدا نے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کیسے ظاہر کِیا کہ یسوع ہی وہ مسیح ہوں گے جو زمین کو دوبارہ سے فردوس بنا دیں گے؟‏

واقعات کی تاریخ کی لکیر

بائبل میں درج واقعات کی تاریخ جو 4026 قبل‌ازمسیح سے لے کر 100 عیسوی کے دوران پیش آئے۔‏