مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

Maremagnum/Corbis Documentary via Getty Images

چوکس رہیں!‏

کیا ہرمجِدّون اِسرائیل میں شروع ہوگی؟—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کا بتایا گیا ہے؟‏

کیا ہرمجِدّون اِسرائیل میں شروع ہوگی؟—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کا بتایا گیا ہے؟‏

 پاک کلام سے پتہ چلتا ہے کہ ہرمجِدّون کوئی ایسی جنگ نہیں ہے جس کا اثر دُنیا کے کسی ایک حصے پر پڑے گا بلکہ یہ ایک ایسی جنگ ہے جو تمام اِنسانی حکومتوں اور خدا کے بیچ لڑی جائے گی۔‏

  •   ”‏یہ روحانی پیغام بُرے فرشتوں کی طرف سے ہیں .‏.‏.‏ اور پوری زمین کے بادشاہوں کے پاس جاتے ہیں تاکہ اُن کو لامحدود قدرت والے خدا کے عظیم دن کی جنگ کے لیے جمع کریں۔ اور اُنہوں نے اُن بادشاہوں کو اُس جگہ جمع کِیا جسے عبرانی میں ہرمجِدّون کہتے ہیں۔“‏—‏مُکاشفہ 16:‏14،‏ 16‏۔

 لفظ ”‏ہرمجِدّون“‏ ایک ایسے عبرانی لفظ سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے:‏ ”‏مجِدّو کا پہاڑ۔“‏ شہر مجِدّو قدیم اِسرائیل کا ایک شہر تھا۔ اِس لیے کچھ لوگ یہ مانتے ہیں کہ ہرمجِدّون اِسرائیل میں لڑی جائے گی۔ لیکن نہ تو شہر مجِدّو اور نہ مشرقِ‌وسطیٰ کا کوئی اَور علاقہ اِتنا بڑا ہے کہ ’‏پوری زمین کے بادشاہ‘‏ اور اُن کی فوجیں وہاں جمع ہو سکیں۔

 مُکاشفہ کی کتاب میں جو باتیں لکھی ہیں، وہ صرف ’‏نشانیاں‘‏ یا علامتیں ہیں۔ (‏مُکاشفہ 1:‏1‏)‏ ہرمجِدّون کسی جگہ کی طرف اِشارہ نہیں کرتی بلکہ یہ پوری دُنیا میں کھڑی ہونے والی ایک ایسی صورتحال کی طرف اِشارہ کرتی ہے جب سب قومیں آخری بار یہوواہ کی حکومت کی مخالفت کرنے کے لیے جمع ہوں گی۔—‏مُکاشفہ 19:‏11-‏16،‏ 19-‏21‏۔