مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟‏

صحارا میں رہنے والی چیونٹی کی شدید گرمی برداشت کرنے کی صلا‌حیت

صحارا میں رہنے والی چیونٹی کی شدید گرمی برداشت کرنے کی صلا‌حیت

صحارا کے صحرا میں پائی جانے والی سلیٹی رنگ کی چیونٹی خشکی پر رہنے والے اُن جانوروں میں سے ایک ہے جو سخت گرمی کو برداشت کر سکتے ہیں۔‏ صحارا میں دوپہر کے وقت سورج کی تپش بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے اِس چیونٹی کے شکا‌ری سائے میں پناہ لیتے ہیں۔‏ اِسی دوران یہ چیونٹی تھوڑی دیر کے لیے خوراک کی تلا‌ش میں اپنے بِل سے باہر نکلتی ہے۔‏ اِس کی خوراک میں وہ کیڑے مکوڑے شامل ہوتے ہیں جو شدید گرمی کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔‏

‏[‏50]‏ مائیکرو میٹر

غور کریں:‏ صحارا میں رہنے والی اِس چیونٹی کے جسم کی اُوپر والی سطح خاص قسم کے بالوں سے ڈھکی ہوتی ہے جبکہ نیچے والی سطح پر بال نہیں ہوتے۔‏ اِن بالوں کی وجہ سے یہ چیونٹی چمک‌دار لگتی ہے۔‏ یہ بال دراصل مثلث کی شکل والی چھوٹی چھوٹی نالیاں ہوتے ہیں۔‏ اِن نالیوں کی اُوپر والی دو سطحوں پر چھوٹی چھوٹی سلوٹیں ہوتی ہیں جنہیں صرف خوردبین سے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ نیچے والی سطح ہموار ہوتی ہے۔‏ بالوں کے اِس ڈیزائن کے دو فائدے ہوتے ہیں۔‏ پہلا یہ کہ اِس کی وجہ سے چیونٹی کے بال سورج کی اُن شعاعوں کو منعکس کر پاتے ہیں جو نظر نہیں آتیں۔‏ اور دوسرا یہ کہ یہ بال اُس حرارت کو خارج کر پاتے ہیں جو چیونٹی کے اِردگِرد کے ماحول سے اُس کے جسم میں داخل ہوتی ہے۔‏ اِسی دوران چیونٹی کے جسم کی نچلی سطح حرارت کی اُن شعاعوں کو منعکس کرتی ہے جو ریت سے نکلتی ہیں اور نظر نہیں آتیں۔‏ *

‏[‏10]‏ مائیکرو میٹر

صحارا میں رہنے والی یہ چیونٹی زیادہ سے زیادہ 6.‏53 ڈگری سینٹی‌گریڈ (‏5.‏128 ڈگری فارن‌ہائیٹ)‏ درجۂ‌حرارت برداشت کر سکتی ہے۔‏ اور اِس کے جسم کی بناوٹ کی وجہ سے اِس کا درجۂ‌حرارت 6.‏53 ڈگری سینٹی‌گریڈ سے کم رہتا ہے۔‏ اِس ننھے سے جان‌دار سے متاثر ہو کر سائنس‌دان ایسی پرتیں بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو پنکھوں یا دوسری مشینوں کے بغیر ٹھنڈک فراہم کر سکیں۔‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏ کیا صحارا میں رہنے والی سلیٹی رنگ کی چیونٹی کے جسم میں سخت گرمی کو برداشت کرنے کی صلا‌حیت خودبخود وجود میں آئی ہے؟‏ یا کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟‏

^ پیراگراف 4 اِس کے علا‌وہ اِس چیونٹی کے جسم میں خاص قسم کی پروٹین ہوتی ہیں جو سخت گرمی میں بھی نہیں ٹوٹتیں۔‏ اِس چیونٹی کی ٹانگیں لمبی ہوتی ہیں جن کی وجہ اِس کا جسم گرم ریت سے اُوپر رہتا ہے اور یہ تیز دوڑ پاتی ہے۔‏ اِس کے اندر راستہ تلا‌ش کرنے کی شان‌دار صلا‌حیت بھی پائی جاتی ہے جس کی بدولت یہ ایک ایسا راستہ چُن سکتی ہے جو اِسے بہت تھوڑے وقت میں اپنے بِل میں واپس لے جاتا ہے۔‏