مواد فوراً دِکھائیں

کوکیز اور اِس جیسی ٹیکنالوجیز کے اِستعمال کے سلسلے میں عالم گیر پالیسی

کوکیز اور اِس جیسی ٹیکنالوجیز کے اِستعمال کے سلسلے میں عالم گیر پالیسی

جب آپ اِس ویب سائٹ کو کھولتے ہیں تو زیادہ تر ویب سائٹس کی طرح اِس ویب سائٹ پر بھی کچھ معلومات کوکیز، ویب بیکنز اور اِسی جیسی ٹیکنالوجیز کے ذریعے آپ کے موبائل فون، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو پر محفوظ ہو جاتی ہیں۔ رازداری کی اِس پالیسی میں لفظ ”‏کوکیز“‏ بہت سی چیزوں کے لیے اِستعمال کِیا گیا ہے اور اِس میں کوکیز جیسی دیگر ٹیکنالوجیز جیسے کہ لوکل سٹوریج بھی شامل ہیں۔ کوکیز کی مدد سے یہ ویب سائٹ کام کرتی ہے اور ہمیں یہ معلومات ملتی ہیں کہ صارفین ہماری ویب سائٹ کو کیسے اِستعمال کرتے ہیں۔ ہم اِن معلومات کو اپنی ویب سائٹ کو بہتر بنانے کے لیے اِستعمال کرتے ہیں۔ ہم اُس وقت تک کسی صارف کی پہچان ڈھونڈنے کی کوشش نہیں کرتے جب تک وہ خود ویب سائٹ پر موجود کسی فارم یا درخواست کے ذریعے ہمیں یہ معلومات فراہم نہ کرے کہ اُس سے کیسے رابطہ کِیا جا سکتا ہے۔‏

کوکیز۔‏ کوکیز کی فرق فرق قسمیں ہیں جو فرق فرق کام انجام دیتی ہیں تاکہ آپ اِس ویب سائٹ کو آسانی سے اِستعمال کر سکیں۔ کوکیز کے ذریعے ہمیں پتہ چل سکتا ہے کہ آیا آپ نے اِس ویب سائٹ کو پہلے کبھی کھولا ہے اور جب پچھلی بار آپ نے اِسے کھولا تھا تو آپ نے کون سی ترجیحات کا اِنتخاب کِیا تھا۔ مثال کے طور پر آپ نے جس زبان میں اِس ویب سائٹ کو دیکھا تھا، وہ ایک کوکی میں محفوظ ہو جاتی ہے تاکہ جب آپ ویب سائٹ کو دوبارہ اِستعمال کریں تو وہ اُسی زبان میں کُھلے۔ ہم کوکیز کو اِشتہاربازی کے لیے اِستعمال نہیں کرتے۔‏

اِس ویب سائٹ پر جو کوکیز اِستعمال کی جاتی ہیں، اُن کی تین قسمیں ہیں:‏

  1. اِنتہائی ضروری کوکیز۔ اِن کوکیز کے ذریعے آپ ویب سائٹ کی کچھ خصوصیات کو اِستعمال کر سکتے ہیں جیسے کہ لاگ اِن کرنا یا فارم جمع کرانا۔ اِن کوکیز کے بغیر آپ کی درخواستوں جیسے کہ آن لائن عطیات دینے کی درخواست کو پورا نہیں کِیا جا سکتا۔ اِن میں ایسی کوکیز بھی شامل ہیں جن کے ذریعے آپ کی اُن درخواستوں کو پورا کِیا جاتا ہے جو آپ براؤزنگ کے دوران کرتے ہیں۔ یہ کوکیز آپ کے بارے میں ایسی معلومات محفوظ نہیں کرتیں جو اِشتہاربازی کے لیے اِستعمال کی جا سکتی ہیں یا جن کے ذریعے یہ پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ آپ نے اِنٹرنیٹ پر کون سی ویب سائٹس کھولی تھیں۔‏

  2. کارکردگی بڑھانے والی کوکیز۔ اِن کوکیز میں آپ کی ترجیحات (‏جیسے کہ صارف کا نام، زبان یا ملک کے متعلق معلومات)‏ محفوظ کی جاتی ہیں تاکہ اِن ترجیحات کے مطابق آپ آسانی سے ویب سائٹ کو اِستعمال کر سکیں۔‏

  3. تجزیاتی کوکیز۔ اِن کوکیز میں یہ معلومات محفوظ ہوتی ہیں کہ صارفین اِس ویب سائٹ کو کیسے اِستعمال کرتے ہیں، مثلاً اِس ویب سائٹ کو کتنی بار کھولا جاتا ہے اور اوسطاً کتنی دیر کے لیے اِستعمال کِیا جاتا ہے۔ اِن معلومات کو صرف اِس ویب سائٹ کو بہتر بنانے کے لیے اِستعمال کِیا جاتا ہے۔‏

کچھ کوکیز ہماری ویب سائٹ کے ذریعے سیٹ کی گئی ہیں جبکہ دیگر کوکیز تیسری پارٹی کی کوکیز ہوتی ہیں۔ ہم اپنی ویب سائٹ کی کوکیز اِستعمال کرتے ہیں، سوائے اُن کوکیز کے جن کا تعلق گوگل reCAPTCHA سے ہے۔ گوگل reCAPTCHA ایک ایسا سسٹم ہے جس کے ذریعے فالتو پیغامات اور اِشتہارات کو روکا جا سکتا ہے۔ گوگل کی رازداری کی پالیسی کو دیکھنے کے لیے اِس لنک پر کلک کریں:‏ ‏/‏privacy/‏policies/‏en/‏intl/‏com.‏google.‏www/‏/‏:‏https

ویب بیکنز۔‏ ہماری ویب سائٹ کے صفحوں پر چھوٹی الیکڑانک فائلیں ہوتی ہیں جنہیں ویب بیکنز کہا جاتا ہے۔ اِن کے ذریعے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ صارف ہماری ویب سائٹ پر کیا دیکھ رہا ہے۔ ویب بیکنز کے ذریعے ہم یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ یہ ویب سائٹ کیسے کام کر رہی ہے اور اِسے کیسے اِستعمال کِیا جا رہا ہے۔‏

IP ایڈریس کا اِستعمال۔‏ IP ایڈریس ایک کوڈ ہوتا ہے جس سے اِنٹرنیٹ پر آپ کے کمپیوٹر کی شناخت ہوتی ہے۔ ہم آپ کے IP ایڈریس اور براؤزر کی مدد سے اِس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ اِس ویب سائٹ کو کیسے اِستعمال کِیا جا رہا ہے، اِس کے اِستعمال کے سلسلے میں کون سے مسئلے سامنے آ رہے ہیں اور اِن مسئلوں کو کیسے حل کِیا جا سکتا ہے۔ لیکن آپ کے IP ایڈریس سے تب تک آپ کی شناخت نہیں ہو سکتی جب تک آپ اِضافی معلومات فراہم نہ کریں۔‏

آپ کی ترجیح۔‏ جب آپ اِس ویب سائٹ کو کھولتے ہیں تو آپ کے براؤزر پر ہماری کوکیز بھیجی جاتی ہیں جو آپ کے کمپیوٹر پر محفوظ ہو جاتی ہیں۔ ہماری ویب سائٹ کو اِستعمال کرنے سے آپ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ کوکیز اور اِس جیسی ٹیکنالوجیز کے اِستعمال پر راضی ہیں۔ اگر آپ اِنہیں ختم کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے براؤزر کی سیٹنگز پر جا کر ایسا کر سکتے ہیں۔ لیکن یاد رکھیں کہ کوکیز کے بغیر آپ ہماری ویب سائٹ کے تمام فیچرز کو اِستعمال نہیں کر پائیں گے۔ کوکیز کو ختم کرنے کے لیے ہر براؤزر کی سیٹنگز فرق ہوتی ہیں۔ اِس سلسلے میں تفصیلی ہدایات کے لیے آپ اپنے براؤزر کے ہیلپ پیج کو دیکھ سکتے ہیں۔‏