مواد فوراً دِکھائیں

ذاتی معلومات کے سلسلے میں عالم‌گیر پالیسی

ذاتی معلومات کے سلسلے میں عالم‌گیر پالیسی

ہم آپ کی ذاتی معلومات کو صرف اُسی مقصد کے لیے محفوظ اور اِستعمال کرتے ہیں جس کے لیے آپ نے یہ معلومات فراہم کی ہیں۔ ہم اِن معلومات کو صرف اُس وقت تک رکھتے ہیں جب تک یہ آپ کے مقصد کو پورا کرنے یا دیگر واجب مقاصد کو پورا کرنے کے لیے لازمی ہو۔ اِن صورتحال میں اگر آپ ہمیں اپنی کوئی ایسی ذاتی معلومات نہیں دیتے جن کے لیے ہم نے درخواست کی ہے تو شاید آپ واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف نیو یار کی طرف سے فراہم کی گئی ویب سائٹ کے کچھ حصوں یا اِس سے جُڑے ہوئے ایپس تک رسائی نہ کر پائیں یا پھر ہمارے لیے آپ کی درخواست کو پورا کرنا ممکن نہ ہو۔‏

آپ اپنی درخواست میں جو معلومات فراہم کرتے ہیں، اُن تک صرف اُن لوگوں کو رسائی ہوتی ہے جو آپ کی درخواست کو پورا کرنے میں شامل ہوتے ہیں یا پھر اُن ماہرین کو جو تکنیکی نظام کو چلاتے اور اِس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات صرف اُس صورت میں دوسروں کو مہیا کریں گے (‏1)‏ اگر یہ آپ کی درخواست پوری کرنے کے لیے ضروری ہوگا اور ہم آپ کو ضروری تفصیلات بتا چُکے ہوں گے؛ (‏2)‏ اگر یہ یقین کر لیا جائے گا کہ ایسا کرنا قانونی تقاضوں اور قواعد کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے؛ (‏3)‏ اگر قانون نافذ کرنے والے اِدارے اِس کا مطالبہ کریں گے یا (‏4)‏ اگر فراڈ سے محفوظ رہنے کے لیے سیکیورٹی یا تکنیکی مسائل کو حل کرنے کے لیے ایسا کرنا ضروری ہوگا۔ اِس ویب سائٹ کو اور اِس سے جُڑے تمام ایپس کو اِستعمال کرنے سے آپ ہمیں یہ اِجازت دیتے ہیں کہ ہم صرف اِن مقاصد کے لیے آپ کی ذاتی معلومات کسی تیسری پارٹی کو دے سکتے ہیں۔ آپ کی ذاتی معلومات کسی بھی صورت میں کرائے پر نہیں دی جائیں گی اور فروخت بھی نہیں کی جائیں گی۔‏

ویب‌سائٹ پر ذاتی معلومات کا اِستعمال

اِس ویب سائٹ کے زیادہ‌تر حصوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے معلومات دینے یا صارف کے طور پر رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں۔ لیکن اِس کے کچھ حصے صرف رجسٹرڈ صارفین کے لیے دستیاب ہیں یا پھر ایسے صارفین کے لیے جو کوئی درخواست جمع کراتے ہیں یا جن کی ذاتی معلومات یہوواہ کے گواہوں کی کوئی کلیسیا jw.org کے ذریعے منتقل کرتی ہے۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو آپ کی رضامندی سے اِستعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ معلومات کے اِستعمال کے حوالے سے اپنی اِجازت منسوخ کر دیتے ہیں تو بعض صورتوں میں شاید ہم کسی جائز قانونی وجہ کی بِنا پر آپ کی ذاتی معلومات کو اِستعمال کریں بشرطیکہ قانونی شرائط پوری ہوں۔‏

آپ کی فراہم‌کردہ معلومات صرف اُن مقاصد کے لیے اِستعمال کی جائیں گی جو آپ کو اُس وقت بتائے گئے تھے جب آپ نے اِن معلومات کو فراہم کِیا تھا۔ اِن مقاصد میں آگے دیے گئے مقاصد شامل ہو سکتے ہیں۔‏

صارف اکاؤنٹ:‏ اِس ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنانے کے لیے آپ جو ای‌میل ایڈریس دیتے ہیں، اُسے آپ کے اکاؤنٹ کے سلسلے میں آپ سے رابطہ کرنے کے لیے اِستعمال کِیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ اپنا صارف نام یا پاس‌ورڈ بھول جاتے ہیں اور لاگ اِن کرنے کے لیے مدد مانگتے ہیں تو آپ کی مدد کرنے کے لیے آپ کو اُس ای‌میل ایڈریس پر ایک پیغام بھیجا جائے گا جو آپ نے اپنی پروفائل میں فراہم کِیا ہے۔‏

درخواستیں ڈالنا:‏ اگر آپ یہوواہ کے گواہوں کے عقیدوں اور پالیسیوں کے مطابق لائق ٹھہرائے جاتے ہیں تو آپ اِس ویب‌سائٹ پر اپنا صارف اکاؤنٹ کھول کر مزید مذہبی کاموں میں حصہ لینے کے لیے خود کوئی درخواست جمع کرا سکتے ہیں یا آپ کی کلیسیا اِس ویب سائٹ کے ذریعے آپ کی کوئی درخواست جمع کرا سکتی ہے۔ آپ کی درخواست میں آپ کی وہ ذاتی معلومات شامل ہو سکتی ہیں جو آپ، آپ کی کلیسیا کے بزرگ یا آپ کے حلقے کا نگہبان دے گا۔ اِس معلومات کو صرف اور صرف آپ کی درخواست پر غور کرنے اور متعلقہ اِنتظامی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے اِستعمال کِیا جائے گا جیسے کہ درخواست کے سلسلے میں آپ کا پروفائل بنانے کے لیے۔ اگر آپ کی درخواست پر غور کرنے کے لیے ایسا کرنا ضروری ہو تو آپ کی معلومات مختلف ملکوں میں یہوواہ کے گواہوں کی برانچوں، یہوواہ کے گواہوں کے مرکزی دفتر یا فرق فرق ملکوں میں یہوواہ کے گواہوں کے قانونی اِداروں کو فراہم کی جا سکتی ہیں۔ ہر درخواست پر الگ سے غور کِیا جائے گا۔ درخواستوں پر کمپیوٹر نہیں بلکہ اِنسان غور کرتے ہیں۔‏

‏”‏میری پروفائل“‏ والی سہولت:‏ جب آپ ایک صارف اکاؤنٹ بناتے ہیں تو آپ کی کلیسیا کا سیکرٹری آپ کو ”‏میری پروفائل“‏ والی سہولت تک رسائی دے گا۔ اگر آپ hub.pr418.com پر صفحہ ”‏میری پروفائل“‏ پر مزید ذاتی معلومات ڈالیں گے تو آپ سے پوچھا جائے گا کہ کیا اِس معلومات کو آپ سے رابطہ کرنے کے لیے اور یہ فیصلہ کرنے کے لیے اِستعمال کِیا جا سکتا ہے کہ آپ کون سی مزید ذمے‌داریاں پانے کے لائق ہیں۔ اگر آپ کسی پراجیکٹ میں حصہ لیتے ہیں اور صفحہ ”‏میری پروفائل“‏ پر کوئی مہارت لکھتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ اِس پراجیکٹ کے حوالے سے آپ کی مہارت کو پرکھا جائے۔ اگر ایسا کرنا ضروری ہو تو آپ کی معلومات مختلف ملکوں میں یہوواہ کے گواہوں کی برانچوں، یہوواہ کے گواہوں کے مرکزی دفتر یا فرق فرق ملکوں میں یہوواہ کے گواہوں کے اِداروں کو فراہم کی جا سکتی ہیں۔‏

ٹریننگ کورس:‏ اگر آپ کو کسی پراجیکٹ میں حصہ لینے کے لائق سمجھا جاتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو ٹریننگ کے لیے کسی کورس میں حصہ لینے کی دعوت دی جائے۔ آپ اِس دعوت کو قبول یا رد کر سکتے ہیں یا پھر کورس شروع ہونے سے پہلے اِطلاع دے سکتے ہیں کہ آپ حاضر نہیں ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ دعوت کو قبول کریں گے تو کورس کا اِنتظام کرنے والے اور اِسے کرانے والے لوگ آپ کی حاضری کا ریکارڈ رکھیں گے، نوٹ کریں گے کہ آپ نے کیا کچھ سیکھا ہے اور آپ کے بارے میں تبصرے لکھیں گے۔ یہ لوگ اُن مہارتوں کو دیکھ اور پرکھ سکیں گے جو آپ نے hub.pr418.com پر صفحہ ”‏میری پروفائل“‏ میں ڈالی ہیں۔ اگر ایسا کرنا ضروری ہو تو آپ کی معلومات مختلف ملکوں میں یہوواہ کے گواہوں کی برانچوں، یہوواہ کے گواہوں کے مرکزی دفتر یا فرق فرق ملکوں میں یہوواہ کے گواہوں کے اِداروں کو فراہم کی جا سکتی ہیں۔

عطیات:‏ اگر آپ آن لائن عطیات دیتے ہیں تو ہم آپ کا نام اور رابطے کی معلومات جمع کرتے ہیں۔ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے دیے جانے والے عطیات، آن لائن ادائیگی کی ایسی کمپنیوں کے ذریعے وصول کیے جاتے ہیں جو قابلِ‌بھروسا ہوتی ہیں اور صارفین کی معلومات کی حفاظت کرتی ہیں۔ شاید ہمیں کوئی ایسی معلومات ملے جو آپ کے عطیات تک رسائی کرنے کے لیے لازمی ہو (‏جیسے کہ آپ کا کریڈٹ کارڈ نمبر یا آپ کا بینک اکاؤنٹ نمبر)‏ اور ہم ضروری معلومات کو متعلقہ کمپنیوں کو بھیجیں۔ ہم آپ کے عطیات تک رسائی کے لیے بڑے محفوظ طریقے اِستعمال کرتے ہیں اور ایسے اِقدامات اُٹھاتے ہیں جو ”‏Payment Card Industry Data Security Standard “‏ (‏یعنی ”‏PCI DSS “‏)‏ کی شرائط کے مطابق ہوں۔ اِن عطیات کا ریکارڈ اُس مُدت تک رکھا جاتا ہے جو ہمارے لیے ضروری ہو یا جو قانونی شرائط کے مطابق لازمی ہو۔ اِس ریکارڈ میں عطیہ دینے کی تاریخ، عطیہ کی گئی رقم اور عطیہ دینے کا طریقہ جیسی معلومات شامل ہوتی ہیں۔ اِس طرح ہم حسابات کے قواعد کے مطابق کام کرنے اور اِس مُدت کے دوران آپ کی طرف سے پوچھے جانے والے کسی بھی سوال کا جواب دینے کے قابل ہوتے ہیں۔ ہم مزید عطیات لینے کے لیے آپ سے رابطہ نہیں کریں گے۔‏

ملاقات کے لیے درخواست ڈالنا‏:‏ آپ بائبل یا یہوواہ کے گواہوں کے بارے میں جاننے کے لیے درخواست کر سکتے ہیں کہ کوئی یہوواہ کا گواہ آپ سے ملنے آئے۔ آپ ملاقات کے لیے درخواست بھرتے وقت جو ذاتی معلومات ڈالیں گے، اِنہیں صرف اُس مقصد کے لیے اِستعمال کِیا جائے گا جس کے لیے آپ نے یہ معلومات فراہم کی ہیں۔ جب آپ اپنی درخواست کی تصدیق کر دیں گے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کی درخواست کو پورا کرنے کے لیے آپ کی معلومات کو یہوواہ کے گواہوں کی دوسری برانچوں یا اِداروں کو بھی بھیجا جائے۔‏

دیگر مقاصد:‏ آپ صارف اکاؤنٹ بنانے، کوئی درخواست جمع کرانے یا عطیات دینے کے علاوہ دیگر دوسرے مقاصد کے لیے بھی اپنی ذاتی معلومات (‏جیسے کہ اپنا نام، پتہ اور فون نمبر)‏ دے سکتے ہیں۔ ہر صورتحال میں یہ واضح کِیا جائے گا کہ آپ کی معلومات کس مقصد کے لیے لی جا رہی ہیں۔ ہم آپ کی معلومات کو کسی ایسے مقصد کے لیے اِستعمال نہیں کریں گے جو اُس وقت نہیں بتایا گیا تھا جب آپ نے اپنی معلومات فراہم کی تھیں۔‏

جے‌ڈبلیو لائبریری ایپ میں ذاتی معلومات کا اِستعمال

جے‌ڈبلیو لائبریری ایپ میں آپ کی معلومات جن مقاصد کے لیے اِستعمال کی جاتی ہیں، اِنہیں جاننے کے لیے انگریزی میں ہماری ویب‌سائٹ پر حصہ ”‏Uses Your Data‏ LibraryJW‏ How“‏ دیکھیں۔‏

جیسا کہ اُس حصے میں بتایا گیا ہے، جے‌ڈبلیو لائبریری ایپ، ہماری ویب‌سائٹ jw.org سے معلومات ڈاؤن‌لوڈ کرتی ہے۔ اِس ڈاؤن‌لوڈ کے دوران ویب‌سائٹ کو صارف کے آئی پی ایڈریس تک رسائی ہوتی ہے۔ اِس دوران جو معلومات جمع کی جاتی ہیں، اِنہیں ایپ کو چلانے، اِس میں بہتری لانے اور اِس کے اِستعمال کو محفوظ بنانے کے لیے اِستعمال کِیا جاتا ہے۔ اِس میں یہ بھی شامل ہے:‏ صارف کو ایپ تک رسائی دینا اور اِسے چلانے کے قابل بنانا؛ ایپ میں بہتری لانا اور اِسے ترتیب دینا؛ فراڈ اور نقصان‌دہ سافٹ ویئر کو پہچاننا اور اِس سے بچنے کا بندوبست کرنا اور سیکورٹی کے سلسلے میں ہونے والی وارداتوں سے نمٹنا۔‏

آپ کی معلومات کو ملک سے باہر منتقل کرنا

ہماری مذہبی تنظیم پوری دُنیا میں فرق فرق مقامی اِداروں کے ذریعے کام کرتی ہے۔ ہماری ویب‌سائٹ اور اِس سے جُڑے ہوئے ایپس کے کچھ سرورز ریاستہائے متحدہ امریکہ میں ہیں۔ شاید ہم آپ کی معلومات کو اُس ملک سے باہر منتقل کریں جہاں آپ رہتے ہیں۔ اِن میں ایسے ممالک شامل ہو سکتے ہیں جہاں معلومات کی حفاظت کے سلسلے میں آپ کے ملک سے فرق قوانین ہیں۔ آپ کی معلومات کو اِستعمال کرتے اور منتقل کرتے وقت ہم اِن کی حفاظت کے لیے تمام ضروری قدم اُٹھاتے ہیں۔ یہوواہ کے گواہ جن اِداروں کو اِستعمال کرتے ہیں اور جو اِدارے یہوواہ کے گواہوں کے کام میں اُن کی مدد کرتے ہیں، اُن سے ہم یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ معلومات کی حفاظت کے سلسلے میں ہماری پالیسیوں کی اور ذاتی معلومات کے سلسلے میں نافذ قوانین کی بھی پابندی کریں۔‏

اِس ویب‌سائٹ کو اِستعمال کرنے اور ہم سے آن لائن رابطہ کرنے سے آپ اِس بات کی اِجازت دیتے ہیں کہ آپ کی معلومات دوسرے ملکوں میں منتقل کی جا سکتی ہیں۔ اکثر ہم ایسا کرتے وقت قانونی معاہدے بھی اِستعمال کرتے ہیں۔‏

آپ کے حقوق

جب بھی ہم آپ کی ذاتی معلومات کو اِستعمال کرتے ہیں تو ہم مناسب اِقدامات اُٹھاتے ہیں تاکہ جس مقصد کے لیے آپ کی ذاتی معلومات حاصل کی گئی تھیں، اِس کے لیے یہ ہمیشہ درست رہیں۔ آپ جس ملک میں رہتے ہیں اور معلومات کی حفاظت کے سلسلے میں اِس کے قوانین کیا ہیں، اِس کے مطابق آپ کو اپنی فراہم‌کردہ ذاتی معلومات کے سلسلے میں یہ حقوق حاصل ہو سکتے ہیں:‏

  • آپ مقامی قوانین کے مطابق یہ جاننے کی درخواست کر سکتے ہیں کہ آپ کی ذاتی معلومات کیسے جمع اور اِستعمال کی جاتی ہیں۔‏

  • اگر آپ کی ذاتی معلومات نامکمل یا غلط ہوں تو آپ اِن تک رسائی حاصل کرنے، اِنہیں درست کرنے، اِنہیں مٹانے یا اِن تک رسائی روکنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔‏

  • اگر آپ کے پاس جائز وجوہات ہیں تو آپ اپنی ذاتی معلومات کے اِستعمال کے سلسلے میں اِعتراض اُٹھا سکتے ہیں اور ہم سے درخواست کر سکتے ہیں کہ آئندہ ہم آپ کی معلومات کو اِستعمال نہ کریں۔‏

اگر اُس ملک میں جہاں آپ رہتے ہیں، معلومات کی حفاظت کے سلسلے میں قوانین ہیں اور آپ اپنی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنا، اِنہیں درست کرنا یا اِنہیں ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہماری ویب‌سائٹ پر ”‏معلومات کی حفاظت کے لیے رابطے‏“‏ والے صفحے پر جا کر ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔‏

جب آپ ہمیں تحریری درخواست بھیجتے ہیں اور اپنی شناخت کے حوالے سے کافی ثبوت فراہم کرتے ہیں اور درخواست میں واضح کرتے ہیں کہ آپ اپنی کن معلومات تک رسائی حاصل کرنا، اِنہیں تبدیل کروانا یا اِنہیں ڈیلیٹ کروانا چاہتے ہیں تو ہم آپ کی درخواست پر غور کریں گے۔ ہم آپ کے مفادات اور ہماری تنظیم کے جائز مفادات کا آپس میں موازنہ کریں گے اور دیکھیں گے کہ آپ کی درخواست پر عمل کرنے سے کہیں ہماری تنظیم کے حقوق کو نقصان تو نہیں پہنچے گا جیسے کہ مذہبی آزادی کے حق کو۔ ہم اُن اِداروں کو بھی آپ کی معلومات میں کی گئی تبدیلیوں سے آگاہ کریں گے جنہیں آپ کی ذاتی معلومات تک رسائی دی گئی تھی۔‏

یاد رکھیں کہ اگر آپ کی معلومات کو اِستعمال کرنا یا اِنہیں جمع کرنا قانونی لحاظ سے لازمی ہو تو اِنہیں ڈیلیٹ نہیں کِیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر مذہبی تنظیم ہونے کے ناتے ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ یہوواہ کے گواہ کے طور پر کسی شخص کی حیثیت کیا ہے۔ ایسی معلومات کو ڈیلیٹ کرنا تنظیم کے مذہبی عقائد اور اصولوں کی خلاف‌ورزی ہوگی۔ ذاتی معلومات کو ڈیلیٹ کرنے کی درخواست اُس صورت میں پوری کی جا سکتی ہے اگر یہ اُن قانونی تقاضوں کے مطابق ہے جن کے ہم پابند ہیں۔ آپ نے اِس ویب‌سائٹ پر جو معلومات فراہم کی ہیں، آپ اِن کے اِستعمال کے سلسلے میں معلومات کی حفاظت کرنے والے مقامی اِدارے سے شکایت بھی کر سکتے ہیں۔‏