مواد فوراً دِکھائیں

ذاتی معلومات کا اِستعمال—‏ایسٹونیا

ذاتی معلومات کا اِستعمال—‏ایسٹونیا

جب کوئی شخص مبشر بنتا ہے تو وہ اِس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ یہوواہ کے گواہوں کی عالم گیر مذہبی تنظیم جس میں یہوواہ کے گواہوں کی مقامی کلیسیا، برانچ اور اِس جیسی دوسری معاون تنظیمیں شامل ہیں، اُس کی ذاتی معلومات کو قانونی طور پر جائز مذہبی مفادات کے لیے اِستعمال کرے گی۔ مبشر اپنی مرضی سے ذاتی معلومات اپنی کلیسیاؤں کو دیتے ہیں جیسا کہ کتاب ‏”‏آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل“‏ میں بتایا گیا ہے تاکہ وہ خدا کی عبادت کے حوالے سے مذہبی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں اور مدد حاصل کر سکیں۔—‏1-‏پطرس 5:‏2‏۔‏

شاید مبشروں کو یہوواہ کے گواہوں کو اُس صورت میں اپنے بارے میں اِضافی معلومات دینی پڑیں جب وہ دوسری مذہبی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ ذاتی معلومات میں اُن کا نام، تاریخ پیدائش، جنس، بپتسمے کی تاریخ، رابطے کی معلومات، کلیسیا میں اُن کی صورتحال، اُن کی تبلیغی سرگرمیوں یا یہوواہ کے گواہوں کی تنظیم میں اُن کی ذمے‌داری کے متعلق معلومات شامل ہو سکتی ہیں۔ اِن میں ایسی معلومات بھی شامل ہوتی ہیں جن سے مبشر کے مذہبی عقائد کا پتہ چلے اور جو حساس نوعیت کی بھی ہوں۔ ذاتی معلومات کے اِستعمال کا مطلب معلومات کو جمع کرنا، ریکارڈ رکھنا، منظم کرنا، ترتیب دینا، محفوظ کرنا اور اِس جیسے دیگر کام کرنا ہو سکتا ہے۔‏

اِس ملک میں معلومات کی حفاظت کا قانون یہ ہے:‏

‏.2016/679 ‎Personal Data Protection Act and General Data Protection Regulation‎( EU)‏

اِس قانون کے تحت مبشر اِس بات کی اِجازت دیتے ہیں کہ یہوواہ کے گواہ اُن کی ذاتی معلومات کو مذہبی مقاصد کے لیے اِستعمال کر سکتے ہیں جن میں یہ شامل ہیں:‏

  • یہوواہ کے گواہوں کی مقامی کلیسیا کے اِجلاسوں اور کسی دوسری سرگرمی یا پراجیکٹ میں حصہ لینا؛‏

  • کسی ایسے اِجلاس یا اِجتماع میں حصہ لینے کا اِنتخاب کرنا جسے ریکارڈ کِیا جائے اور پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہوں کو تعلیم دینے کے لیے نشر کِیا جائے؛‏

  • کلیسیا میں کسی ذمے‌داری یا کام کو سرانجام دینا جس میں مبشر کا نام اور ذمے‌داری یہوواہ کے گواہوں کے کنگڈم ہال کے نوٹس بورڈ پر لکھا ہونا شامل ہو سکتا ہے۔‏

  • ‏”‏کانگریگیشنز پبلشر ریکارڈ“‏ کارڈ پر ریکارڈ رکھنا؛‏

  • یہوواہ کے گواہوں کے بزرگوں کی طرف سے حوصلہ افزائی کے لیے ملاقاتوں کا بندوبست کرنا (‏اعمال 20:‏28؛‏ یعقوب 5:‏14، 15‏)‏؛‏

  • رابطے کی ایسی معلومات کا ریکارڈ رکھنا جنہیں کسی ہنگامی صورتحال میں اِستعمال کِیا جائے۔‏

ذاتی معلومات کو اُس وقت تک رکھا جاتا ہے جب تک یہ اُوپر بتائے گئے مقاصد یا دیگر قانونی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہوں۔ اگر ایک مبشر فارم ‏”‏نوٹس اینڈ کونسینٹ فار یوز آف پرسنل ڈیٹا“‏ پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو یہوواہ کے گواہ یہ اندازہ نہیں لگا سکیں گے کہ وہ کلیسیا میں خاص ذمے‌داریاں نبھانے یا مذہبی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لائق ہے یا نہیں۔‏

ذاتی معلومات صرف اُس صورت میں یہوواہ کے گواہوں کی کسی معاون تنظیم کو بھیجی جائیں گی جب ایسا کرنا ضروری اور مناسب ہو۔ مبشر سمجھتے ہیں کہ ایسے ملکوں میں یہوواہ کے گواہوں کی کچھ معاون تنظیمیں ہو سکتی ہیں جن میں معلومات کی حفاظت کے سلسلے میں فرق قوانین ہیں جو اُس ملک کے قوانین سے ہمیشہ میل نہیں کھاتے جس میں معلومات بھیجی جا رہی ہیں۔ لیکن مبشر یہ بھی سمجھتے ہیں کہ اُن کی ذاتی معلومات وصول کرنے والے جن میں امریکہ میں یہوواہ کے گواہوں کے مرکزی دفتر کی معاون تنظیمیں شامل ہو سکتی ہیں، اُن کی معلومات کو ”‏معلومات کی حفاظت کے سلسلے میں یہوواہ کے گواہوں کی عالم گیر پالیسی‏“‏ کے مطابق اِستعمال کریں گے۔‏

مبشروں کو یہ حق ہے کہ وہ یہوواہ کے گواہوں کے پاس محفوظ اپنی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں، اِنہیں ڈیلیٹ کرنے یا اِنہیں اِستعمال کرنے کے سلسلے میں حدود مقرر کرنے کی درخواست کر سکیں اور اِن میں موجود کسی غلطی کو درست کر سکیں۔ مبشر کسی بھی وقت اِس اِجازت کو منسوخ کر سکتے ہیں کہ اُن کی ذاتی معلومات کو مستقبل میں اِستعمال کِیا جا سکتا ہے۔ اگر ایک مبشر ذاتی معلومات کے اِستعمال کے سلسلے میں اپنی اِجازت کو منسوخ کرتا ہے تو پھر بھی یہوواہ کے گواہ اُس کی کچھ ذاتی معلومات کو پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہوں کے ارکان کے متعلق معلومات کو منظم کرنے کے مذہبی مقاصد کی غرض سے یا معلومات کی حفاظت کے قانون کے تحت دی گئی کسی جائز وجہ کی بِنا پر اِستعمال کر سکتے ہیں۔ مبشر اِس بات سے واقف ہیں کہ اُنہیں اُس ملک میں معلومات کی حفاظت کرنے والے اِدارے کے خلاف شکایت کرنے کا حق حاصل ہے جس میں وہ رہ رہے ہیں۔‏

یہوواہ کے گواہوں نے ذاتی معلومات کو محفوظ کرنے کے لیے معلومات کی حفاظت کے قانون کے مطابق فرق فرق طریقۂ کار اور تکنیکیں اپنائی ہیں۔ مبشر یہ سمجھتے ہیں کہ صرف چند متعلقہ افراد اُوپر دیے گئے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے اُن کی ذاتی معلومات تک رسائی کریں گے۔‏

معلومات کی حفاظت کرنے والے متعلقہ افسر سے کوئی سوال پوچھنے کے لیے اِس پتے پر ای میل بھیجی جا سکتی ہے:‏

‏.DataProtectionOfficer.EE@jw.org

مبشر سمجھتے ہیں کہ جس ملک میں وہ رہتے ہیں اور جہاں مناسب ہے، وہاں معلومات اِستعمال کرنے والے، اِس کے نمائندے اور معلومات کی حفاظت کرنے والے متعلقہ افسر کی پہچان اور رابطے کی معلومات jw.org پر ”‏معلومات کی حفاظت کے لیے رابطے‏“‏ کے صفحے پر تلاش کی جا سکتی ہیں۔‏

ہو سکتا ہے کہ ہماری مذہبی سرگرمیوں، قانون یا ٹیکنالوجی کی نوعیت میں تبدیلیوں کی وجہ سے وقتاًفوقتاً معلومات کو اِستعمال کرنے اور اِنہیں محفوظ رکھنے کے ہمارے طریقۂ کار میں تبدیلیاں کی جائیں۔ اگر یہ لازمی ہو کہ ہم ذاتی معلومات کے اِستعمال والے اِس صفحے پر تبدیلی کریں تو ہم اِسے اِس صفحے پر شائع کریں گے تاکہ مبشر ہمیشہ اِس بات سے باخبر رہیں کہ ہم کون سی معلومات اِکٹھی کرتے ہیں اور اِنہیں کیسے اِستعمال کرتے ہیں۔ برائے‌مہربانی اِس صفحے کو وقتاًفوقتاً دیکھتے رہیں تاکہ آپ اِس پر کی جانے والی تبدیلیوں سے واقف رہیں۔‏