مواد فوراً دِکھائیں

بھائی تاؤرائے مزارُورا پہلے سے ریکارڈشُدہ تقریر میں ٹیبلٹ پر زمبابوے کی اِشاروں کی زبان میں متی کی اِنجیل دِکھا رہے ہیں۔‏

26 جنوری 2021ء
زمبابوے

یہوواہ کے گواہوں نے متی کی اِنجیل کو زمبابوے کی اِشاروں کی زبان میں ریلیز کِیا ہے

یہوواہ کے گواہوں نے متی کی اِنجیل کو زمبابوے کی اِشاروں کی زبان میں ریلیز کِیا ہے

24 جنوری 2021ء کو یہوواہ کے گواہوں نے ‏”‏کتابِ‌مُقدس—‏متی کی اِنجیل“‏ کو زمبابوے کی اِشاروں کی زبان میں ریلیز کِیا۔ اِس ترجمے کو پہلے سے ریکارڈشُدہ ایک تقریر میں ریلیز کِیا گیا۔ یہ تقریر زمبابوے برانچ کمیٹی کے رُکن بھائی تاؤرائے مزارُورا نے کی تھا۔‏

زمبابوے کی اِشاروں کی زبان والی کلیسیاؤں میں 401 مبشر ہیں۔ وہ سب متی کی اِنجیل کی ریلیز پر بہت خوش تھے۔ اِس کے ذریعے اب وہ ذاتی مطالعہ کر سکتے ہیں اور دوسروں کو تعلیم دے سکتے ہیں۔‏

زمبابوے کی اِشاروں کی زبان میں ترجمہ کرنے والی ٹیم ریکارڈنگ کر رہی ہے۔‏

اِس ترجمے کو تیار کرنے والی ٹیم کو کورونا وائرس کی وجہ سے ایک اَور مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ عام طور پر یہ ٹیم اپنے علاقے کے ایسے لوگوں سے ملتی ہے جو زمبابوے کی اِشاروں کی زبان اِستعمال کرتے ہیں۔ اِس طرح یہ ایسے اِشاروں میں ترجمہ کر پاتی ہے جنہیں عام طور پر لوگ اِستعمال کرتے ہیں۔ لیکن کورونا وائرس کی وبا کی دوران لگنے والی پابندیوں کی وجہ سے یہ ٹیم اپنے علاقے کے بہرے افراد سے نہیں مل سکتی تھی۔ ٹیم نے اِس کا یہ حل نکالا کہ یہ ویڈیو کال کے ذریعے بہرے افراد کے ساتھ رابطے میں رہی۔ اِس طرح یہ ایسا ترجمہ تیار کر پائی جسے پورے زمبابوے میں سب بہرے افراد آسانی سے سمجھ سکیں۔‏

زمبابوے برانچ کمیٹی کے رُکن بھائی جان ہنگوکا نے کہا:‏ ”‏یہوواہ کے گواہوں کا منصوبہ ہے کہ وہ پوری بائبل کو زمبابوے کی اِشاروں کی زبان میں شائع کریں جس میں تقریباً دس سال لگیں گے۔ اور متی کی اِنجیل کی ریلیز اِس منصوبے کی شروعات ہے۔“‏

بائبل کو زمبابوے کی اِشاروں کی زبان میں تیار کرنے کا منصوبہ اِس بات کا ثبوت ہے کہ یہوواہ سب لوگوں سے پیار کرتا ہے۔ ہم یہوواہ کے بہت شکرگزار ہیں کہ وہ ہماری مدد کر رہا ہے کہ ہم ”‏ہر قوم اور قبیلے اور زبان اور نسل“‏ کو ابدی خوش‌خبری سنائیں۔—‏مکاشفہ 14:‏6‏۔‏