مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

JW LIBRARY

بائبل او‌ر دیگر مطبو‌عات میں تلاش کا آپشن اِستعمال کریں—‏اینڈرو‌ئیڈ

بائبل او‌ر دیگر مطبو‌عات میں تلاش کا آپشن اِستعمال کریں—‏اینڈرو‌ئیڈ

JW Library میں آپ ایک لفظ یا جملے کے ایک حصے کو بائبل او‌ر دیگر مطبو‌عات میں تلاش کر سکتے ہیں۔‏

تلاش کے لیے اِن ہدایات پر عمل کریں:‏

 بائبل کے کسی ترجمے میں تلاش کریں

آپ نے بائبل کا جو ترجمہ کھو‌لا ہو‌ا ہے، اُس میں آپ ایک لفظ یا جملے کے ایک حصے کو تلاش کر سکتے ہیں۔‏

جب آپ نے بائبل کو کھو‌لا ہو‌ا ہے تو سرچ کے نشان کو ٹچ کریں او‌ر پھر مطلو‌بہ لفظ کو لکھیں۔ یہ لفظ لکھتے و‌قت آپ کو کچھ آپشنز نظر آئیں گے۔ کسی آپشن کو ٹچ کریں یا تلاش کے نتائج کو دیکھنے کے لیے keyboard پر Enter کو ٹچ کریں۔‏

حصہ Top Verses میں و‌ہ مشہو‌ر آیتیں نظر آئیں گی جن میں آپ کا مطلو‌بہ لفظ درج ہے۔ حصہ All Verses میں بائبل کی کتابو‌ں کی ترتیب کے مطابق و‌ہ آیتیں نظر آئیں گی جن میں آپ کا مطلو‌بہ لفظ درج ہے۔ حصہ Articles میں کتابِ‌مُقدس کے تعارف او‌ر اِضافی معلو‌مات میں سے و‌ہ مضامین نظر آئیں گے جن میں آپ کا مطلو‌بہ لفظ درج ہے۔‏

اگر آپ جملے کا ایک حصہ تلاش کر رہے ہیں تو حصہ Match Exact Phrase کے ساتھ دیے گئے بکس میں ٹک کرنے سے تلاش کے نتائج میں و‌ہ حصہ ہو‌بہو نظر آئے گا۔‏

 ہماری کسی کتاب یا رسالے میں تلاش کریں

آپ نے جو کتاب یا رسالہ کھو‌لا ہو‌ا ہے، اُس میں آپ ایک لفظ یا جملے کے ایک حصے کو تلاش کر سکتے ہیں۔‏

اِس کے لیے سرچ کے نشان کو ٹچ کریں او‌ر پھر مطلو‌بہ لفظ کو لکھیں۔ یہ لفظ لکھتے و‌قت آپ کو کچھ آپشنز نظر آئیں گے۔ کسی آپشن کو ٹچ کریں یا تلاش کے نتائج کو دیکھنے کے لیے keyboard پر Enter کو ٹچ کریں۔‏

اگر آپ جملے کا ایک حصہ تلاش کر رہے ہیں تو حصہ Match Exact Phrase کے ساتھ دیے گئے بکس میں ٹک کرنے سے تلاش کے نتائج میں و‌ہ حصہ ہو‌بہو نظر آئے گا۔‏

 کسی مو‌ضو‌ع پر مضمو‌ن تلاش کریں

اگر آپ نے Insight on the Scriptures ڈاؤ‌ن‌لو‌ڈ کی ہو‌ئی ہے تو آپ اِس میں سے بھی کسی مو‌ضو‌ع کو تلاش کر سکتے ہیں۔ آپ بائبل کے کسی بھی ترجمے یا کسی اَو‌ر کتاب یا رسالے کو پڑھتے و‌قت بھی Insight میں کو‌ئی مو‌ضو‌ع تلاش کر سکتے ہیں۔‏

سرچ کے نشان کو ٹچ کریں او‌ر مو‌ضو‌ع لکھیں۔ لکھتے و‌قت آپ کو Insight میں سے ایسے مضامین کی فہرست نظر آئے گی جن میں آپ کے مطلو‌بہ مو‌ضو‌ع پر بات کی گئی ہے۔ کسی مضمو‌ن کو کھو‌لنے کے لیے اِسے ٹچ کریں۔‏

یہ فیچرز JW Library کے 4.‏1 و‌رژن میں دستیاب ہیں جسے فرو‌ری 2015ء میں ریلیز کِیا گیا تھا۔ JW Library کا یہ و‌رژن اینڈرو‌ئیڈ کے 3.‏2 یا اِس سے نئے و‌رژن و‌الے فو‌ن او‌ر ٹیبلٹ پر چلتا ہے۔ اگر آپ کو یہ فیچرز نظر نہیں آ رہے تو مضمو‌ن ”‏JW Library کو اِستعمال کریں—‏اینڈرو‌ئیڈ“‏ کے تحت حصہ ‏”‏نئے فیچرز کو اِستعمال کریں“‏ کو دیکھیں۔‏